ہندوستان اور پاکستان کو اپنے بل بوتے پر تمام مسائل کا پرامن حل تلاش کرنا ہوگا - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

ہندوستان اور پاکستان کو اپنے بل بوتے پر تمام مسائل کا پرامن حل تلاش کرنا ہوگا - امریکہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے کہا ہے کہ اس کو توقع ہے کہ پاکستان سیکوریٹی مسائل پر ایک ذمہ دار حصہ دار کے طور پر کام کرے گا اور کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو اپنے طور پر تمام مسائل پر امن انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری توقع جاری ہے کہ پاکستان خاص طور پر نیو کلیر مسئلہ کے بشمول سیکوریٹی مسائل پر ایک ذمہ دار دار حصہ دار کے طور پر کام کرے گا ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے کل اپنی روز مرہ کی نیوز کانفرنس میں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ کربی نے کہا کہ امریکہ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تعلق سے تشویش ہے اور وہ باریک بینی کے ساتھ اس کی وجہ کا جائزہ لے رہا ہے۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے گزشتہ ہفتہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مذاکرات میں یہ بات کہی ۔ آپ سن رہے ہیں کہ سکریٹری کیری نے اس اہم مسئلہ پر بات چیت کی ہے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس وقت کشیدگی کے تعلق سے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور ہمارا مسلسل ایقان ہے کہ دونوں فریق کو اپنے بل بوتے پر پر امن طور پر ان مسائل پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ کربی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مذاکرات کے فوری بعد نواز شریف کو فون کیا اور اپنے پاکستانی ہم منصب سے بات چیت کی اور مقدس ماہ رمضان کے موقع پر انہیں مبارکبا د دی ۔ میں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بر سر عام کشیدگی میں حالیہ اضافہ کے تعلق سے وزیر اعظم نواز شریف سے بات چیت کی ۔ کیری نے کہا کہ واضح اسباب کے لئے ہم تمام کو سخت تشویش ہے ۔ یہ دو ممالک انتہائی اہم ممالک ہیں اور وہ علاقائی مفادات کے احترام کے ساتھ اہم رول ادا کررہے ہیں ۔ اور یہ انتہائی انتہائی اہم ہے کہ کسی کے پیچھے یا آگے احترام کے ساتھ غلط تعبیر یا غلط حساب کتاب نہیں ہونا چاہئے اور اس کے نتیجہ کے طور پر چند شخصیتوں کو با اختیار بنانے کا احساس ہوسکتا ہے ۔ کیری نے کہا کہ ڈیوڈ ہالے کو پاکستان میں امریکہ کا سفیر نامزد کیا گیا ہے اور انہوں نے کل ان کی توثیقی سماعت کے دوران قانون سازوں سے یہ بات کہی ۔ ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا رشتہ، پاکستان کے مستقبل کے لئے اہم ہے ۔ دو ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے دونوں اور علاقہ کے لئے اہم ہے ۔ پاکستان اور ہندوستان حال ہی میں لفظی جنگ میں ملوث پائے گئے جب کہ دونوں ممالک کے قائدین نے مودی کے دورہ ڈھاکہ کے دوران پاکستان کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی کے سخت ریمارکس اور میانمارمیں ہندوستان کی فوجی کارروائی کے پیش نظر ایک دوسرے کے خلا ف سخت ریمارکس کی وجہ سے دونوں قائدین کے درمیان لفظی جنگ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا ۔ وزیر اعظم مودی نے مقدس ماہ رمضان کے موقع پر گزشتہ ہفتہ کے اوائل میں انہیں مبارکباد دینے کے لئے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو فون کیا تھا۔

India and Pakistan should resolve their issues peacefully without third party involvement: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں