آسام میں سیلاب کی صورتحال ابتر - 19 ہزار افراد متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-22

آسام میں سیلاب کی صورتحال ابتر - 19 ہزار افراد متاثر

گوہاٹی
پی ٹی آئی
آسام میں سیلاب کی صورتحال آج ابتر ہوگئی ۔ ریاست کے ساٹھ سے زائد مواضعات میں انیس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آسام کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے کہا ہے کہ بارپیٹا، دھیما جی، تنسکیا، موری گاؤں اور لکھم پور میں62مواضعات میں انیس ہزار افراد سیلاب سے متاثرہوئے ہیں ۔ کل تک ریاست کے پانچ اضلاع کے72مواضعات میں15300افراد متاثر ہوئے تھے ۔ سب سے زیادہ متاثرین ضلع لکھم پور سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ان کی تعداد9200ہے۔ لکھم پورکے بعد بار پیٹا میں لگ بھگ6100افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکام ، تنسکیا میں تین ریلیف کیمپ چلارہے ہیں جہاں فی الحال198افراد نے پناہ لے رکھی ہے ۔1600ہیکٹر رقبہ کا شت زیر آب آگیا ہے ۔ آسام میں سیلاب کی پہلی لہر میں تین اموات کی اطلاع ہے ۔ فی الحال دریائے برہم پترا ، جو رہاٹ میں خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے ۔

Assam Flood situation deteriorates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں