کشمیر میں موافق عسکریت پسندی نعرے اور اجتماعات کا احیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-22

کشمیر میں موافق عسکریت پسندی نعرے اور اجتماعات کا احیا

سری نگر
پی ٹی آئی
مرکزی سری نگر میں چسپاں کئے گئے ایک اشتہار میں تحریر کیا گیا ہم آئی ایس آئی ایس چاہتے ہیں۔ وادی کشمیر میں دیواروں پر عسکریت پسندی کی تائید میں نعرے تحریر کئے جارہے ہیں اور چھوٹے مذہبی اجتماعات میں عوام کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے پر زور دیاجارہا ہے ۔ شمال میں سو پور سے جنوب میں اننت ناگ تک کئی واقعات پیش آرہے ہیں جس سے پولیس کے حوصلے پست ہورہے ہیں ۔ وادی میں سیبوں کے تاؤن سوپور میں چند سابق عسکریت پسندوں کے بشمول چھ شہریوں کی حزب المجاہدین کے ایک علیحدگی اختیار کردہ گروپ کے ہاتھوں ہلاکتوں کے بعد بار بار پرتشددا حتجاجوں کے بعد حال ہی میں امن قائم ہوا ۔ ان ہلاکتوں کے لئے ذمہ دار قیوم نجار عرف نظر والا کی سمت اشارہ کے باوجود پ ولیس نے ہنوز اسے گرفتار نہیں کیا ہے جب کہ وہ سو پور میں بے خوف و خطر تشدد پھیلا رہا ہے ۔ سری نگر کے مضافات نربل کا واقعہ جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک کانسٹبل کو سنگباری کرنے والے ایک ہجوم جس نے ایک پولیس ٹیم پر حملہ کیا تھا فائرنگ کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے کے سبب امن و ضبط بحال کرنے والی مشنری مایوسی کا شکار ہوگئی ہے ۔ پولیس عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ اس حملہ کے خلاف قتل کے الزامات عائد کرنے سے پہلے مجسٹریٹ انکوائری نہیں کی گئی ۔ مخالف عسکریت پسندی کا رروائیوں کو ایک بڑا دھکا لگا، کیونکہ پولیس اپنے ذرائع یا مخبروں سے محروم ہورہی ہے ۔ پولیس کے عہدیدار جو مخالف عسکریت پسند کارائیوں میں پیش پیش تھے ، نے کہا کہ انسانی انٹلی جنس جو تمام مخالف دہشت گرد کاررائیوں میں کامیابی کی کلید ہے ختم ہوتی جارہی ہے ۔ کئی انسانی ذرائع منظر سے غائب ہوگئے ہیں۔ یا مخالف فریق سے مل گئے ہیں کیونکہ انہیں برقراررکھنے کے لئے فنڈس دستیاب نہیں ہیں ۔ پولیس ذرائع نجی طور پر معترف ہیں کہ سوپور میں ہلاک کئے گئے دو افراد پولیس مخبر تھے ۔ جو انہیں مخالف قوم سر گرمیوں کے بارے میں مطلع کرتے تھے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ نہیں جانتے کہ رات کے دوران کون یہ نعرے تحریر کررہے ہیں اور کہا کہ یہ چند شر پسند عناصرہیں جو کسی خطرہ کا باعث نہیں بن سکتے ۔

Islamic State graffiti in Kashmir Valley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں