سیاسی یوگا - لالو پرساد یادو کا طنز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-22

سیاسی یوگا - لالو پرساد یادو کا طنز

پٹنہ
پی ٹی آئی
عالمی یوم یوگا تقاریب پر تنقید کرتے ہوئے صدر آر جے دی لالو پرساد یادو نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ یوگا کی سیاست کررہی ہے اور انسانی جسم کو صحت مند نہیں بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت اس کے ذریعہ اپنی تشہیر کررہی ہے ۔ پرساد نے سوشل نٹ ورکنگ سائٹ پر کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ اس یوگا کی تشہیر بی جے پی کے منافقین کررہے ہیں ۔ یہ سیاسی یوگا ہے اور انسانی جسم کو صحت مند بنانے کے لئے نہیں ہے ۔ مودی حکومت یوگا کو کوئی خاص چیز کے طور پر تشہیر کرتے ہوئے اپنا پی آر بڑھا رہی ہے ۔ انہوں نے مودی کے ماننے والوں سے سوال کیا کہ کیا ملک کے غریبوں کو یوگا کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پرانی کہاوت "بھوکے بھجن نہ ہوئے گوپالا' یہ لو اپنی کنٹھی مالا' دہرائی ۔ پرساد نے کہا کہ عالمی بنک کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ملک کے14کروڑ عوام بھوکے سوتے ہیں ۔ انہوں نے استدلال کیاکہ رکشا رانوں کو یوگا کی ضرورت نہیں ہے ۔ مزدوروں کو اس کی ضرورت نہیں ہے کھیت میں پسینہ بہانے والے کسانوں کو یوگا کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ غریبوں اور کمزور طبقات کے لوگوں کے لئے بھی ضروری نہیں ہے جو سخت محنت کرکے روزی روٹی کماتے ہیں ۔

It's yoga of politics, Modi govt doing PR through it, accuses Lalu Prasad Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں