برطانیہ میں 650 پارلیمانی نشستوں کے لئے کل انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-06

برطانیہ میں 650 پارلیمانی نشستوں کے لئے کل انتخابات

لندن
رائٹر
برطانیہ میں7مئی کو ہونے والے انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ میل ملاقاتیں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی تیز ہوچکا ہے ۔ پولنگ جمعرات7مئی کو ہوگی جب کہ پولنگ صبح7بجے سے شروع ہوگی اور رات10بجے تک جاری رہے گی ۔ پولنگ اسٹیشنس پرائمری اسکولس ، لائبریویوں گرجا گھروں کے علاوہ سیلونز اور کلبوں میں بھی بنائے جائیں گے ۔ برطانوی دارالعوام کے جن650حلقوں میں انتخابات ہوں گے ان میں انگلینڈ کے533حلقے اسکاٹ لینڈ کے59ویلز کے40اور شمالی آئر لینڈ کے18حلقے شامل ہیں ۔ 650میں 326نشستیں لینے والی جماعت حکومت بنانے کی اہل ہوگی تاہم رائے عامہ کے جائزوں اور ماہرین کے مطابق انتخابات میں کوئی بھی جماعت اتنی تعداد میں نشستیں نہیں جیت سکے گی اور آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی ۔ انتخابات میں جملہ3971امید وار حصہ لے رہے ہیں جن میں1020خواتین امید وار ہیں ۔ سب سے زیادہ امید وار کنزرویٹیو پارٹی کے648ہے۔ اس دوران تازہ اطلاعات کے بموجب برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی قدامت پرست پارٹی کی ریٹنگ اپوزیشن لیبر پارٹی کے مساوی ہوگئی ہے ۔ آج شائع کردہ ایک پاپولس پول میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ ایک ایسے وقت جب ایک نسل میں قریبی مقابلہ ہورہا ہے اور رائے دہندوں کی جانب سے اپنے بیلٹس کے استعمال سے 48گھنٹے سے بھی کم وقت میں قدامت پرست اور لیبر پارٹی دونوں کی ریٹنگ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ اور یکم مئی کو جاری کردہ ایسے ہی پولسٹر کی جانب سے ایک سابقہ سروے کی بہ نسبت دونوں پارٹیاں فی کس34فیصد تائید کے ساتھ مساوی ہوگئی ہے ۔ دنیا کی5ویں بڑی معیشت میں رائے دہندے جمعرات کو انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے جب کہ سروے میں یہ رائے دی گئی ہے کہ ایسا امکان نہیں ہے کہ کوئی بھی پاٹی ایک مجموعی اکثریت حاصل کرسکے ۔ یا پولیس سروے کے مطابق مخالف یوروپی یونین( یو کے آئی پی) پارٹی2 پوائنٹس نیچے گر گئی ہے اور اس کو دائیں بازو کی لبرل ڈیمو کریٹس کے ساتھ13فیصد تائید حاصل ہے جو موجودہ قدامت پرست پارٹی کی زیر قیادت مخلوط حکومت کی ایک جونیر حلیف ہے

UK General Election 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں