ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں اضافہ - وزیر دفاع منوہر پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-05

ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں اضافہ - وزیر دفاع منوہر پاریکر

پاناجی
آئی اے این ایس
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ میک ان انڈیا مہم کے باعث گزشتہ6تا8ماہ کے دوران ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست گوا کے دو روزہ دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کچھ وقت کے بعد ہی برآمدات کی حقیقی شماریات پیش کی جاسکیں گی ۔ وزارت دفاع کی فہرست سے کئی شیاء کو خارج کردیا گیا ہے ۔ برآمدات کھل گئے ہیں ، گزشتہ6تا8ماہ کے دوران اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ( این او سی) کو آن لائن جاری کیاجارہا ہے ۔ اس سے قبل این او سی حاصل کرنے کے لئے مہینہ لگ جاتے تھے ۔ اب اسے ہم ایک وقت مقررہ میں فراہم کررہے ہیں ۔ پاریکر نے کہا کہ مجھے دفاعی صنعت کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں برآمدات کے لئے این او سی وقت مقرر ہ میں دستیاب ہورہا ہے ۔ در حقیقت یہ توقع سے زیادہ تیزی سے فراہم کیاجارہا ہے ۔ پاریکر نے مزید کہا کہ میک ان انڈیا پالیسی کے تحت دفاعی خریداری کی معاملت جس میں دفاعی شعبہ میں49فیصد بیرونی راست سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے ، اس طرح کیس ٹو کیس بنیاد پر بیرونی راست سرمایہ کاری100فیصد تک ہوسکتی ہے ۔ فہرست ضروریات سے جب ہم چند چیزوں کو مٹا دیتے ہیں تب ان اشیاء کی برآمد کی جاسکتی ہے اور وہ آزادنہ تجارت کے قابل ہوتے ہیں ۔ دفاعی این او سی پر تحدیدات اور ضروریات خود بخود ختم ہوجاتے ہیں ۔ تقریبا دو تہائی اشیا کو ہم نے دفاعی فہرست سے ہٹا دیا ہے ۔ اب یہ اشیا کو اب آزادانہ طریقہ سے تیار اور برآمد کیاجاسکتا ہے ۔ اسی دوران پاریکر نے کہا کہ کئی بلین ڈالر کے رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریدی میں تیزی آئے گی کیونکہ تجارت کرنے والی پارٹیاں دو حکومتیں ہیں۔ انہوں نے توثیق کی کہ جب ان کے فرانسیسی ہم منصب جین وے لی ڈرائن اس ہفتہ ہندوستان آئیں گے تب معاملت کو قطعیت دے دی جائے گی۔ پاریکر نے کہا کہ ہم نے قبل ازیں فرانس سے ساتھ کام کرچکے ہیں ، چونکہ یہ معاملت حکوم ت سے حکومت کے درمیان ہے ، اس لئے یہ معاملت بعجلت ممکنہ طے پائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان اس ہفتہ بات چیت کے طریقہ کار کی تکمیل ہوجائے گی، رافیل طیاروں کی معاملت ماہ مئی میں خود بخود شروع ہوجائے گی ۔ حکومت سے حکومت معاملت کی کمیٹی تشکیل پائے گی جو بات چیت شروع کرے گی۔ یہ بات چیت ماہ مئی کے دوران کبھی بھی شروع ہوسکتی ہے اور ہم اسے جتنا جلد ممکن ہوسکے حتمی شکل دیں گے ۔ گزشتہ ماہ وزی راعظم مودی کے دورہ فرانس کے موقع پر6بلین ڈالر لاگتی 36رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریدی کی معاملت طے پائی تھی۔ اس بات چیت کے لئے فرانس کے وزیر دفاع سے بات چیت کے لئے وزیر دفاع پاریکر کے علاوہ دو اور وزراء کو بھی خصوصی طور پر بات چیت کو معمول کے مطابق شروع کرنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔

Rafale fighter jets talks for IAF will start soon, says Defence Minister Manohar Parrikar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں