ٹی آر ایس قائدین عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنالیں - وزیراعلیٰ کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-05

ٹی آر ایس قائدین عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنالیں - وزیراعلیٰ کے سی آر

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج ٹی آر ایس کے عوامی منتخبہ نمائندوں اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اپنا نصب العین بنالیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت آپ کا مقصد ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت آپ کا مقصد ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں حکمراں سیاسی جماعت کے تمام قائدین کو یہ بات دل میں بٹھا لینی چاہئے کہ وہ یہاں عوام کی خدمت کے لئے موجود ہیں ۔ ضلع نلگنڈہ کے ناگرجنا ساگر میں پارٹی قائدین اور عوامی منتخبہ نمائندوں کے سہ روزہ تربیتی کیمپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ عوام ہمیں صرف اسی وقت دوبارہ منتخب کریں گے جب ہماری خدمات کا ریکارڈ بہتر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی قربانیوں اور طویل جدو جہد کے بعد ہمیں علیحدہ ریاست تلنگانہ حاصل ہوئی ہے اور اب پارٹی قائدین کے سامنے اس سے بڑا نشانہ موجود ہے ۔ جو سنہرے تلنگانہ کی تشکیل ہے ۔ اس مقصد کے حصول کی طرف ہمارے سفر کے دوران کئی چھوٹے بڑے مسائل کا سامان کرنا پڑ سکتا ہے تاکہ ان کا پامردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے سنہرے تلنگانہ کا حصول یقینی بنایاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام قائدین کارکنوں اور وزراء کے علاوہ عوامی منتخبہ نمائندوں کو یہ بات کاد رکھنی چاہئے کہ صرف اور صرف عوام کی خدمت کے ذریعہ ہی ہم یہ مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں دوبارہ اقتداراسی وقت حاصل ہوسکتا ہے جب عوامی فلاحی سر گرمیاں کامیابی کے ساتھ چلائی جائیں ۔ اسی دوران چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بدھا پورنیما کے موقع پر اعلان کیا کہ ضلع نلگنڈہ میں واقع ممتاز اور مشہور مقاامات میں شامل ناگرجنا ساگر کو ایک ورلڈ کلاس سیاحتی مرکز میں تبدیل کردیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بدھا ونم( گارڈن) کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک علیحدہ اور مخصوص اتھاریٹی کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی ۔ قبل ازیں کے چندر شیکھر راؤ نے وہاں مہاتما بدھ کے مجسمہ کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں خراج ادا کیا ۔ انہوں نے بدھا ونم کے قریب نمائش کا بھی مشاہدہ کیا ۔ واضح ہو کہ بدھا اسکالر اور ٹیچر ناگرجنا کے نام پر علاقہ کا نام ناگرجنا ساگر رکھا گیا ۔ یہ علاقہ بدھ تعلیمات کی اشاعت کے لئے مشہور تھا۔ ہر سال ملک و بیرون ملک سے سینکڑوں سیاح روزانہ اس کا دورہ کرتے ہیں ۔ ناگرجنا ساگر ڈیم دریائے کرشنا پر تعمیر کردہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہے جو پتھروں سے تعمیر کیاگیا ہے ۔

TRS leaders aims public service - CM KCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں