منصف نیوز بیورو
وزیر اعظم کے سوچھ بھارت پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تمام منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوچھ بھارت حیدرآباد، سوچھ تلنگانہ پروگرام میں شرکت کریں جس کا انعقاد16تا20مئی ہوگا ۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر نے شہر حیدرآباد کے ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، ارکان پارلیمنٹ ، کنٹونمنٹ بورڈ ارکان بشمول مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ عہدہ داروں جیسے کمشنر پولیس حیدرآباد ، رنگا ریڈی ، جی ایچ ایم سی کمشنر وغیرہ کے ساتھ سکریٹریٹ میں آج تقریباً5گھنٹوں کے لئے اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں منتخب نمائندوں نے شہر کے عوام کو در پیش مسائل بہ ضمن امکنہ پٹہ جات ، ڈرینج ، پینے کا پانی، صفائی ، کوڑا کرکٹ کی نکاسی ڈمپنگ ، قبرستان و شمشان ، سڑکوں کے مسائل پر آواز اٹھائی، بی جے پی کے داکٹر کے لکشمن کے بموجب چیف منسٹر نے خود ارکان کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کی سماعت پر حیرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ ہر ماہ میں ایک مرتبہ شہر کے منتخب نمائندوں کا اجلاس طلب کریں گے اور حیدرآباد کو عالمی شہر بنائں گے اس کو صاف اور سر سربز و شاداب بنائیں گے ۔ جیسے ہی سوچھ حیدرآباد و سوچھ تلنگانہ پروگرام مکمل ہوگا۔ شہر کے منتخب نمائندوں کا دوسرا اجلاس 26مئی کو ایم سی ایچ آرڈی میں منعقد ہوگا اس اجلاس میں5روزہ پروگرام میں وصول شدہ اعداد شمار کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور عوام کے مسائل کی یکسوئی کے لئے کام ہوگا ۔ تلگو دیشم کے آرکرشنیا نے بی سیز کے مسائل اٹھائے اور ان کے مطالبات پیش کئے ۔ چیف منسٹر نے اس پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا شہر کے تمام منتخب نمائندوں کنٹونمنٹ بورڈ ارکان ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے علاوہ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ، وزیر آبکاری پدما راؤ وزیر کمرشیل ٹیکس ٹی سرینواس یادو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
Swach Hyderabad campaign launched
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں