اقلیتی فرقہ کے دستکاروں کے لئے استاد اسکیم کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-15

اقلیتی فرقہ کے دستکاروں کے لئے استاد اسکیم کا آغاز

وارانسی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر نجمہ ہپت اللہ نے آج اقلیتی فرقہ کے دستکاروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور بہتر بنانے کے مقصد سے ایک فلاحی اسکیم"استاد" شروع کی ہے ۔ انہوں نے اس اسکیم کے آغاز کے موقع پر کہا کہ ہم ان افراد کو استاد کہتے ہیں جن کا ہم اپنے دلوں میں بہت احترام کرتے ہیں اور شہر کے دستکار اپنے بہترین کام کی وجہ سے دراصل استاد ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں اس اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ یہ پروگرام میک ان انڈیا مہم سے مربوط ہے جس کے تحت بنکروں اور دستکارو ں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر خریداروں سے جوڑ اجائے گا ۔ مرکزی مملکتی وزر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت، شہر اور آس پاس کے علاقوں کے روایتی دستکاروں کی ترقی اور وارانسی کی عظمت بحال کرنے کی پابند ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں