ملازمین کی 8 روزہ ہڑتال کے باعث محکمہ کو 100 کروڑ کا نقصان - ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-15

ملازمین کی 8 روزہ ہڑتال کے باعث محکمہ کو 100 کروڑ کا نقصان - ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ

Telangana-transport-minister-mahendra-reddy
ملازمین آرٹی سی کی مشکلات اور تکالیف کو دھیان میں رکھ کر ہی وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر نے 44؍فیصدفٹ مینٹ کا اعلان کیا ہے
1800 ؍کروڑ کے خسارہ کے باؤجود ملازمین کے حق میں فیصلہ،ایک فیصدزائد فٹ مینٹ کے باعث محکمہ پر800؍کروڑ کا بوجھ پڑیگا
ملازمین کی 8؍روزہ ہڑتال کے باعث محکمہ کو 100؍کروڑ کا نقصان ، ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی ۔ مہیندر ریڈی کا انکشاف

ریاست تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ و رکن اسمبلی تانڈورڈاکٹر پی ۔ مہیندر ریڈی نے کہا ہیکہ ملازمین آرٹی سی کو درپیش مشکلات اور انکی تکالیف کو دھیان میں رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔ چندراشیکھر راؤ نے 44؍فیصد فٹ مینٹ کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے اعلان اور ملازمین آرٹی سی کی ہڑتال کے اختتام کے بعد گزشتہ رات دیر گئے وزیر ٹرانسپورٹ تانڈور پہنچے جہاں انکی رہائش گاہ پر ملازمین آرٹی سی کی تنظیموں کے نمائندوں اور ملازمین آرٹی سی کی بڑی تعداد نے انکی گلپوشی و شال پوشی کی اور انہیں مٹھائی کھلاکر ان سے تشکر کا اظہار کیا بعد ازاں مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی ۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے دؤر سے ہی محکمہ آرٹی سی خسارہ کا شکار ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ محکمہ آرٹی سی 1800؍کروڑروپئے کے خسارہ میں چل رہاہے لیکن اسکے باؤجود بھی حکومت تلنگانہ نے ملازمین آرٹی سی کے مطالبہ کو قبول کرلیا ہے وزیر ٹرانسپورٹ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ملازمین کا مطالبہ 43؍فیصد فٹ مینٹ کا تھا لیکن حکومت نے انہیں 44؍فیصد فٹ مینٹ دینے کا اعلان کیا ہے اس طرح ایک فیصد زائد فٹ مینٹ کی ادائیگی کے باعث محکمہ آرٹی سی پر مزید 800؍کروڑ روپیوں کا بوجھ پڑیگا تاہم اسکے باؤجود وزیراعلیٰ کے سی آر نے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے انکی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی ۔ مہیندر ریڈی نے بتایا کہ وزراء پر مشتمل سب کمیٹی نے وزیراعلیٰ کے سی آر سے سفارش کی تھی کہ سرکاری ملازمین کیساتھ تقابل کیا جائے تو ملازمین آرٹی سی کی تنخواہیں بہت کم ہیں اس بات پر ہی وزیر اعلیٰ نے 43؍فیصد کے بجائے اپنی جانب سے ایک فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے ملازمین آرٹی سی کو44؍فیصد فٹ مینٹ کی منظوری کا اعلان کیا ہے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی ۔ مہیندر ریڈی نے انکشاف کیا کہ ملازمین آرٹی سی کی 8؍روزہ ہڑتال کے باعث محکمہ کو 80؍کروڑ روپئے تا 100؍کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ آرٹی سی کو سالانہ 400؍کروڑ روپیوں کے خسارہ کا سامنا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ محکمہ آرٹی سی کے معطل شدہ عہدیداروں اور ملازمین کو دوبارہ خدمات پر بحال کیا جائیگا اور ہڑتال کی معیاد کو خصوصی رخصت میں شمار کیا جائیگا انہوں نے خواہش کی کہ ملازمین محکمہ آرٹی سی کو خسارہ سے باہرنکالنے کیلئے اپنا تعاون دیں اور اسے فائدہ مند محکمہ بنانے کیلئے ذمہ دارانہ رول ادا کریں۔ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی ۔ مہیندر ریڈی نے بتایا کہ آئندہ ماہ سے ریاست تلنگانہ کے 10؍اضلاع کے تمام بس ڈپوز کے عہدیداروں کیساتھ جائزہ اجلاس منعقد کئے جائینگے ۔

RTC had incurred a loss of Rs 100 crore in the last eight days strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں