نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-17

نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کھٹمنڈو
آئی اے این ایس
کھٹمنڈو کے مرکزی مقام پر5۔7شدت کے ایک طاقتور زلزلہ سے ہفتہ کی شام بھی دہل گیا ۔ مکانات کے منہدم ہونے کے خوف سے ہزاروں عوام سڑکوں پر نکل آئیں ۔ خوف و ہراس میں مبتلا عوام دوبارہ کھلے مقام پر رہنے لگے۔ قوی زلزلہ پیما مرکز نے ہفتہ کی صبح4شدت کے زلزلہ درج کئے ۔ نیز مرکز نے معمولی شدت کے زلزلوں سے خوف نہ کھانے کی تلقین کرتے ہوئے سماجی میڈیا اور دیگر آن لائن میڈیا کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح کی خبروں کو زیادہ نہ اچھالیں۔

یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب زلزلہ سے تباہ نیپال میں آج شام ایک بار پھر جھٹکے محسوس کئے گئے، ہندوستان کی سرحدی ریاستوں میں بھی ایک بار پھر زلزلہ نے عوام میں خوف کی لہر پھیلا دی ۔ نیپال اور ہندوستان کا بڑا علاقہ5۔7شدت کے زلزلہ سے دہل گیا ۔ بلند عمارتوں سے عوام خوف کے عالم میں باہر نکل پڑے اور کھلے مقامات پر جمع ہوگئے ۔ ابھی تک کہیں سے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ آج کے زلزلہ نے نیپال میں25اپریل کے زلزلہ کی یاد تازہ کردی جس میں8ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد ہمالیائی ریاست میں12مئی کو دوبارہ طاقتور زلزلہ آیاجس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ہندوستان میں سب سے زیادہ متاثر ریاست بہار ہے جہاں کئی علاقہ آج ایک بار پھر کم شدت کے جھٹکوں سے دہل گئے اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا پڑا ۔ ریاست کے کئی اضلاع میں سابقہ دو زلزلوں میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا ۔ محکمہ ارضیات کے مطابق مابعد جھٹکے ایک فطری امر ہے اور آنے والے دنوں میں مزید جھٹکے محسوس کئے جاسکتے ہیں تاہم محکمہ نے آج کے زلزلہ کی ٹھیک شدت نہیں بتائی اور کہا کہ معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ کہیں سے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ شمالی بنگال اور سکم کے بڑے رقبہ میں بھی آج زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر پیما پر 5۔7ریکارڈ کی گئی ۔ ہندوستانی محکمہ ارضیات کے مطابق زلزلہ شام 5:05بجے آیا اور 10سکنڈجاری رہا ۔ اس کا مبدا نیپال میں بتایا گیا ہے ۔

Strong aftershock hits Nepal, near Kathmandu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں