مغربی بنگال کے کئی مقامات پر زلزلہ کے تازہ جھٹکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-17

مغربی بنگال کے کئی مقامات پر زلزلہ کے تازہ جھٹکے

کولکتہ
آئی اے این ایس
مغربی بنگال کے کئی مقامات بشمول راجدناھی کولکتہ میں آج زلزلہ کے تازہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے ایک علاقائی عہدیدار کے مطابق شام5بج کر4منٹ پر 5۔7شدت کا زلزلہ نیپال میں محسوس کیا گیا جس کا اثر آج یہاں دیکھا گیا ۔ جس کے باعث لوگوں میں دہشت پھیل گئی ۔ سلی گری، مالدا کے علاوہ شمالی بنگال کے مختلف مقامات پر جھٹکے محسوس کئے گئے ۔25اپریل کو ہمالیائی ملک نیپال میں قیامت خیز زلزلہ کے چند ہفتوں بعد آج یہاں جھٹکے محسوس کئے گئے ۔7۔9شدت زلزلہ سے دہل گئے نیپال میں8384افراد ہلاک اور بے شمار عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

earthquake strikes parts of West Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں