نامور ادیب اقبال متین کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-06

نامور ادیب اقبال متین کا انتقال

iqbal-mateen
یہ خبر اردو حلقوں میں نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ہندوپاک کے صاحب طرز ادیب اور ممتاز افسانہ نگار سید مسیح الدین معروف بہ اقبال متین کا بروز منگل5مئی کو صبح نو بجے ان کی قیامگاہ ہپی ہومس ، اپر پلی حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ اقبال متین2فروری1929ء کو حیدرآباد کے محلہ رام کوٹ میں پیدا ہوئے ۔ مخدوم محی الدین ، ڈاکٹر راج بہادر گوڑ ، ڈاکٹر حسینی شاہد، سید محمد جواد رضوی اور سلیمان اریب کے ساتھیوں میں ان کا شمار ہوتا تھا ۔ ان کی پہلی کتاب" اجلی پرچھائیاں"1960میں شائع ہوئی اور آندھرا پردیش ہندی ساہتیہ اکیڈیمی نے انعام سے نوازا ۔ اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش اتر پردیش اردو اکیڈیمی ادبی اداروں کی جانب سے ان کی مطبوعات کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ انہیں اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش نے باوقار مخدوم ایوارڈ بھی عطا کیاتھا ان کا شمار اردو کے صف اول کے افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے گو ان کی ادبی زندگی کا آغاز شروع گوئی سے ہوا ہے ۔ اردو افسانہ نگاروں میں اقبال متین ایک منفرد اور امتیازی مقام کے حامل تھے ۔ اردو ادب ایک اچھے فن کار سے محروم ہوگیا ۔ تفصیلات کے لئے ان کے فرزند سید نوید اقبال سے فون نمبر9866983356پر ربط پیدا کریں ۔

Renown urdu writer Iqbal mateen passed away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں