مکمل ریاست کا درجہ حاصل کرنے کجریوال کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-26

مکمل ریاست کا درجہ حاصل کرنے کجریوال کا عزم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لیفٹنینٹ گورنر کے ساتھ تلخ کشمکش کے درمیان چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج موجودہ میعادکے اندر ہی مرکز سے حکومت دہلی کے اختیارات واپس لینے کا عز م کیا اور کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی چاہیں تو شہر کو دس دنوں کے اندر مکمل ریاست کا درجہ دیاجاسکتا ہے ۔ عام آدمی پارٹی حکومت کے ایک سو دنوں کی تکمیل کے موقع پر ایک کھلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر کو ٹھوس اختیارات دینے سے متعلق مرکز کے نو ٹیفکیشن سے اس کے آمرانہ رویے کا اظہار ہوتا ہے ۔ انہوںنے الزام لگایا کہ بی جے پی زیر قیادت حکومت اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو اہانت آمیز شکست دینے پر شہر کے عوام سے بدلہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کام کے ساتھ ہمیں آزاد کررانے کی لڑائی جاری ہے۔ یہ لڑائی جاری رہے گی اور میں امید کرتا ہوں کہ اگلے پانچ سال میں ہم ان اختیارات کو واپس لیں گے جو مرکز نے دہلی سے حاصل کرلئے ہیں ۔ اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی کسی بھی حکومت نے پہلے100 دنوں میں اتنی کامیابیاں نہیں حاصل کی ہیں ، تمام وزرا نے اس موقع پر اپنی کامیابیوں کو نمایاں کیا اور عوام سے بات چیت کی ۔کجریوال نے کہا کہ ہم مرکز سے لڑنا نہیں چاہتے، ہممل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ کامیابی کے بعد ہم نے پہلا کام یہ کیا کہ وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کی ۔ ہم نے انہیں بتایاکہ پارلیمنٹ میں آپ کو بھاری اکثریت حاصل ہے اور اسمبلی میں ہمیں اکثریت حاصل ہے ۔ یہ خدا کی طرف سے فراہم کردہ سنہرا موقع ہے ۔ اگر وزیر اعظم اور ہم اتفاق کرلیں تو میں سمجھتا ہوں کہ دہلی کو دس دنوں میں مکمل ریاست کا درجہ دیاجاسکتا ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایسے نوٹیفکیشن کا اجرا ڈکٹیٹر شپ کے مترادف ہے اور عوام ایسے فیصلوں کا بدلہ لیں ۔ اس دوران کجریوال نے حکومت دہلی کے مخالف کرپشن ادارہ کے دائرہ کار کے بارے میں ہائی کورٹ کے فیصلہ سے حوصلہ پاکر کہا کہ یہ فیصلہ مودی حکومت کے لئے ایک بڑا دھکا ہے اور اس سے کرپشن کے خلاف حکومت کی لڑائی مضبوط ہوئی ہے ۔ اس دوران دہلی کی حکومت نے کہا کہ نے قومی دارالحکومت میں نفرتانگیز جرائم سے نمٹنے کے لئے20نئی فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کے ایک منصوبہ کو منظوری دی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں