انٹونی وزارت دفاع سے تعطل کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے - وزیر دفاع کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-26

انٹونی وزارت دفاع سے تعطل کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے - وزیر دفاع کا بیان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اپنے پیشرو اے کے انٹونی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ کانگریس قائداپنے دور وزارت میں ان کی جانب سے پیدا کردہ تعطل کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے ۔ وزیر دفاع نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر اہم مسائل جیسے ایک رینک ایک وظیفہ، کو بلا سوچے سمجھے اٹھانے پر تنقید کی ۔ جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے پاریکر نے کانگریس پر قومی صیانت سے سمجھوتہ کرلینے کا الزام عائد کیا۔ پاریکر نے پی ٹی آئی کو دئیے گئے اپنے انٹر ویو میں ارون جیٹلی کے بطور وزیر دفاع کی جانب سے دفاعی شعبہ کو پٹری پر چلانے کے اقدامات کی ستائشکی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ میں تعطل کے باعث ہوئے نقصانات کی پابجائی کے لئے نہیں کہہ رہا ہوں لیکن انٹونی اپنی ذمہ داریوں سے بچ نہیں سکتے لیکن میں انٹونی پر نقصانات کی سطح کا تخمینہ نہیں لگا رہا ہوں کیونکہ ہر ایک کے کام کرنے کا انداز جدا گانہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے پیشرو سے جائزہ میں تعطل ملا ہے ۔ ارون جیٹلی نے اس تعطل کو ہٹانے کی کوشش کی اور گاڑی کو پٹری پر چلایا لیکن کئی مسائل کو حل کرنے کے لئے انہیں بہت کم وقت ملا۔ ارون جیٹلی صرف پانچ ماہ کے لئے وزیر دفاع تھے لیکن انہوں نے کام کی شروعات کی ۔ پاریکر نے کہا کہ مجھے حیرت ہورہی ہے کہ جب کچھ اچھا نہیں ہورہا ہے تو کوئی کس طرح اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہوسکتا ہے۔ پاریکر نے کہا کہ اگر کوئی انٹونی سے یہ پوچھے کہ وہ کس طرح کاموں کو غیر مکمل چھوڑ دیتے تھے ، تب وہ وقت کی تنگی کی شکایت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف 7ماہ قبل ہی وزارت پر فائز ہوا ہوں ، ایک سال کے بعد میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں کئی اہداف کی تکمیل نہیں کرسکا لیکن اگر عہدہ پر دو سال ہوجائیں تو کیا میں مزید شکایت کرسکتا ہوں کہ میں نے ہنوز اہداف کو پورے نہیں کرپایا۔ تب مجھے کوئی شکایت کرنے کا کوئی حق نہیں رہتا۔ گزشتہ ہفتہ انٹونی نے پاریکر پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھاکا پاریکر ملک کی صٰانت سے سمجھوتہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ گزشتہ ماہ مودی کے دورہ فرانس کے موقع پر اعلیٰ معیار کے حامل رایفل فائٹر جیٹ طیاروں کی معاملت کو مودی اور صدر فرانس فرینکوئی ہولینڈ کے درمیان طے کی گئی ۔ وزیر دفاع نے راہول گاندھی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملہ کی اصلیت کو سمجھے بغیر مسائل کو اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بغیر کسی گہرے مطالعہ کے کئی چیزوں کو اٹھا رہی ہے ۔

Antony Cannot Escape From Responsibility for 'Stalemate' in Defence Ministry: Parrikar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں