پاکستان سے سعودی اتحاد میں شامل ہونے مذہبی تنظیموں کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-14

پاکستان سے سعودی اتحاد میں شامل ہونے مذہبی تنظیموں کی درخواست

پاکستان میں کئی مذہبی تنظیموں نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی فضائی کارروائی میں ساتھ نہ دینے سے متعلق پارلیمنٹ میں منظور ہ قرار داد کو مسترد کردیا۔ اہل سنت والجماعت کے صدر مولانا لدھیانوی نے کہا کہ ہم کسی کو بھی حرمین شریفین کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ لدھیانوی گزشتہ ہفتہ اسلام آباد میں سعودی عرب کی حمایت میں کئی ریالیاں منظم کرچکے ہیں ۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ایسے عوامی جلسے اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی منظم کئے جائیں گے ۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہوگی کہ انہوں نے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کی قطعیت سے قبل ہی ایسے جلسون کا انعقاد عمل میں لانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہماری حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا توہم سعودی عرب تک جائیں گے ۔ انصار الامہ کے قائد مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے لہذا اب سعودی عرب کی تائید کرنے پاکستان کی باری ہے۔نکتہ کی بات یہ ہے کہ یہ جنگ دو ممالک کے درمیان ہونے کے بجائے باغیوں کے خلاف جنگ ہے ۔ جماعت الدعوۃ سربراہ حافظ مھمد سعید نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں کی نگاہیں پروپیگنڈہ سے پرے دیکھنے کے لائق نہیں ۔ یہ بات بھی افسوسناک ہے کہ یمن جنگ پر پارلیمنٹ میں بحث ہوئی اور پاکستانی عوامی خواہشات کے خلاف قرار داد منظور کی گئی ۔ سعودی عرب نے پاکسان سے یمن میں باغیوں کے خلاف اتحاد میں شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے فوجی روانہ کرنے کی گزارش کی تھی۔ تاہم پاکستانی پالیمنٹ کے ایک مشترکہ اجلاس میں10اپریل کو متفقہ طور پر یمن میں فوجی کارروائیوں میں شمولیت کی مخالفت کی گئی ۔

religious organizations asked Pakistan to join Saudi-led airstrikes alliance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں