آندھرا اور تلنگانہ ریاستوں میں غیر موسمی بارش کی تباہ کاریاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-14

آندھرا اور تلنگانہ ریاستوں میں غیر موسمی بارش کی تباہ کاریاں

حیدرآباد
ایجنسیاں
آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گزشتہ دو دنوں کے دوران غیر موسمی بارش سے14افراد ہلاک ہوگئے ۔ پیر کے دن عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ آندھراپردیش میں6افراد اور تلنگانہ میں بارش سے مربوط واقعات میں4افراد ہلاک ہوئے ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ بار ش کے باعث نلگنڈہ ، نظام آباد ، کریم نگر، عادل آباد ، ورنگل ، کھمم، محبوب نگر ، اور دیگر اضلاع میں دھان، آم ، مکئی، ہلدی، مرچ اور باغبانی فصلوں کی تباہی ہوئی ہے ۔ متاثرہ کسانوں نے مختلف مقامات پر دھرنا منظم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر متاثرہ دھان کی خریداری کرے ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پیر کو حیدرآباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مرنے والے افراد کے خاندان اور کسانوں کو جن کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں ۔ امداد مہیا کرے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اضلاع میں مرنے والے افراد اور فصلوں کو نقصان اور مویشیوں کی تباہی کی تفصیلات اکٹھا کرے ۔ انہوں نے مہلوک خاندانوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے ادا کرنے کا اعلان کیا۔ حکومت آندھرا پردیش نے بھی بارش سے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان کو فی کس4لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ کڑپہ، کرنول،اور اننت پور اضلاع میں فی کس ایک موت ہوئی ہے ۔ ان اضلاع میں کھڑی فصلوں اور باغبانی فصلوں کو نقصان ہوا ہے ۔ وزیر زراعت پی پلا راؤ نے کہا کہ تمام اضلاع میں فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے تخمینہ لگایا ہے کہ ایک لاکھ کروڑ مالیت کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو چین کے دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ سے فون پر صورتحال سے واقفیت حاصل کی ۔ چیف سکریٹری نے حیدرآباد میں عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں