نقصان سے دوچار کسانوں کے مسائل - راجستھان وزیر اعلیٰ پر سابق وزیر گہلوٹ کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-06

نقصان سے دوچار کسانوں کے مسائل - راجستھان وزیر اعلیٰ پر سابق وزیر گہلوٹ کی تنقید

سرمایہ کاروں کا ریاست میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے جاپان کے دورہ پر روانہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کا مذاق اڑاتے ہوئے سابق وزیر اشوک گہلوٹ نے آج کہا کہ مسلسل موسلا دھار بارش کی ماردھان کے نقصان سے دو چار کسان بری طرح اپنی بد قسمتی کا شکار ہیں ۔ اپنے7سینئر عہدیدارن کے ساتھ وزیر اعلیٰ راجے اپنے سات یومی دورہ پر گئے ہوئے ہیں۔ ریاست میں ہوئی حالیہ موسلا دھار بارش اور تیز و تند طوفانی ہواؤں کے نتیجہ می کسانوں کی فصلیں بڑی طرح تباہی کا شکار ہوئی ہیں اور میرا یہ استفسار ہے کہ یہ کون سی منطق ہے کہ ان کسانوں کی آہ وبکا کی شنوائی کرنے والا کوئی موجود نہیں ۔ گزشتہ40دنوں سے ریاست میں بارش کی وجہ سے کسانوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے معاوضہ اور راحت رسانی کو وصولی سے بھی ناامیدی و مایوسی ہوچکی ہے ۔ بی جے پی حکومت اس معاملہ کوبالکل ہی سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے ۔ کسانوں کے نقصان کا نہ تخمینہ پیش کیاجارہا ہے اورمرنے والوں کو نہ ہی کسی طرح کا معاوضہ دئیے جانے کی بات کی جارہی ہے اور نہ راحت رسائی کے کوئی کام کئے جارہے ہیں ۔ اس پر طرفہ تماشہ یہ کہ ریاستی چیف سکریٹری بھی وزیر اعلیٰ کی معیت میں دورہ پر روانہ ہیں ۔ ایسی ابتر صورتحال کے تئیں کون ریاست کے ان بد قسمت کسانوں کا فیصلہ کرے گا۔

Ashok Gehlot takes jibe at Vasundhara Raje, says farmers hapless in Rajasthan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں