آندھرا پردیش کو خصوصی موقف نمائندگی سے تلگو دیشم کا گریز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-06

آندھرا پردیش کو خصوصی موقف نمائندگی سے تلگو دیشم کا گریز

وائی ایس آر کانگریس نے آج کہا کہ بر سر اقتدار تلگو دیشم پارٹی ، اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہے ۔ اور آندھرا پردیش کو خصوصی زمرہ کے موقف کے لئے مرکز پر دباؤ ڈالنے پس و پیش کررہی ہے ۔ پارٹی کے رکن اسمبلی ای راجندر ناتھ ریڈی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے خصوصی موقف کے مسئلہ پر کبھی بھی اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا اور اس مسئلہ پر دہلی جانے والے وفد کی کبھی رہنمائی نہیں کی ۔ خصوصی موقف کے مسئلہ پر مرکز سے متضاد رپورٹس وصول ہورہی ہیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ خصوصی موقف سے آندھرا پردیش کو فائدہ حاصل ہوگااور مرکز کے گرانٹس اور فنڈس حاصل ہونے کے علاوہ تیز رفتار صنعتیانے کا عمل ہوگا ، راجندر ناتھ ریڈی نے کہا کہ تلگو دیشم حکومت اس کے لئے دباؤ نہیں ڈال رہی ہے اگرچیکہ اے پی کی تنظیم جدید بل میں اس کا واضح طور پر تذکرہ ہے ۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے راجیہ سبھا میں خصوصی موقف کا تیقن دیا تھا جب کہ سینئر بی ج پی قائد ایم وینکیا نائیڈو، سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوںنے ادعا کیا کہ اس مسئلہ پر کابینہ کی منظوری بھی حاصل ہوگئی ہے اور فینانس کمیشن سے رجوع کردیا گیا ہے ۔ اب مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کہہ رہے ہیں کہ اب ہمیں دیکھنا ہے کہ آیا آندھرا پردیش ، خصوصی زمرہ کے تحت آتا ہے یا نہیں ۔ یہ بات بہتر نہیں ہے ، بی جے پی اور اس کی حلیف تلگو دیشم پارٹی نے انتخابی مہم کے دوران یہ تشہیر کی تھی کہ بی جے پی ، خصوصی موقف عطا کرے گی جس کے نتیجہ میںریاست کو ترقی حاصل ہوگی ۔ راجندر ناتھ ریڈی نے کہا کہ اب وہ اپنا لہجہ بدل رہے ہیں اور بی جے پی پوری طرح خاموش ہے ۔ اس مسئلہ پر تبادلہ خیال نہیں کرنا چاہتی جس سے یہ شبہات پیدا ہوتے ہیں کہ وہ اس مسئلہ کو چھیڑنا نہیں چاہتی اور اپنی خامیوں کو چھپانا چاہتی ہے ۔

TDP not pursuing Andhra Pradesh's special status issue with Centre: YSR Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں