Malaysian MP Jamaluddin Jarjis, prime minister's chief-of-staff and businessmen killed in helicopter crash
یہاں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں6افراد بشمول ملائشیائی وزیر اعظم نجیب رازق کے مدد گار اور ملک کے سابق سفیر برائے امریکہ ہلاک ہوگئے ۔ ہیلی کاپٹر اس وقت شعلوں کی لپیٹ میں آجانے کے بعد پھٹ پڑا جب وہ سمینا ٹاؤن پر پرواز کررہا تھا ور کل شمالی کوانٹان ٹاؤن سے واپس ہورہا تھا ۔ راحت کار بچاو کام میں مصروف افراد نے تمام6افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کرلیں۔ متاثرین کے بارے میں یہ باور کیا جاتا ہے کہ وہ جیب کے دختر کی شادی میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے ۔ مہلوکین میں ازلین الیاس شامل تھے جنہوں نے وزیر اعظم کے عملہ کے لئے کام کیا اور جمال الدین جارجیز سابق ملایشیائ سفیر برائے امریکہ شامل تھے ۔ اموات کی توثیق آج صبح ہوئی ۔ ہیلی کاپٹر فضا میں پھٹ پڑا، جس کے بعد وہ سیمنیا کے علاقہ میں گر پڑا ۔ دیگر مہلوکین میں پائلٹ کپتان کلائیو فورڈ فونیر معاون پائلٹ پڈیانا بزنس مین رابرٹ ٹاون اور جمال الدین کے باڈی گارڈ بھی شامل ہیں۔ جھلسی ہوئی نعشیں دستیاب ہوئیں ہیں۔ یقین کیاجاتا ہے کہ تمام6افراد ہیلی کاپٹر کے شعلہ پوش ہوتے ہی فوت ہوگئے جو ربر کی کاشت کاری کے اوپر سے گزر رہے تھے۔ اسٹار نیوز پیپر نے یہ اطلاع دی۔ نجیب نے کہا کہ حادثہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں