اے ایف پی
ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ سعودی زیر قیادت اتحاد کی رات بھر فضائی بمباری کے بعد آج صبح باغی فورسز صدر عبد رب منصور ہادی کے محل سے جون ان کے سابق جنوبی مضبوط گڑھ عدن میں واقع ہے ، دستبردار ہوگئیں ۔ باغیوں نے ایک روز قبل ہی سعودی عرب میں پناہ حاصل کرنے والے ہادی کے حامیوں سے شدید لڑائی کے بعد محل پر قبضہ کرلیا تھا ۔ عدن میں ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تبایا کہ حوثی ملیشیا اور ان کے حلیف آج طلوع آفتاب سے پہلے ہی الماشق محل سے دستبردار ہوگئے ۔ ہادی حامی جنگجوؤں کے دباؤ کے سبب باغی فورسس قریبی وسطی ضلع خورمکسر میں روپوش ہوگئے ۔ ایک سیکوریٹی ذریعہ اور سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے بھی اطلاع دی کہ باغی محل چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں ۔ واضح رہے کہ سعودی زیر قیادت اتحاد نے26مارچ سے آپریشن فیصلہ کن طوفان کے تحت فضائی حملوں کا آغاز کیا تاکہ شیعہ حوثی باغیوں اور ان کے حلیف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج کی پیش قدمی کو روکا جاسکے ۔
Yemen Houthi Rebels Withdraw From Aden Presidential Palace
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں