ہندوستانی ماہی گیروں کو اجازت نہیں دی گئی - صدر سری لنکا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-04

ہندوستانی ماہی گیروں کو اجازت نہیں دی گئی - صدر سری لنکا

کولمبو
پی ٹی آئی
سری لنکا کے صدر میتھری پالا سریسینا نے اپوزیشن کے اس دعوے کو ان کی حکومت نے ہندوستانی ماہی گیروں کو ماہی گیری کا حق دے دیا ہے، مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحریہ کو یہ واضح ہدایات دے چکے ہیں کہ ملک کے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی کشتیوں کو ضبط کرلیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندوستانی ماہی گھروں کو ہمارے سمندری حدود میں ماہی گیری کی اجازت نہیں دی ہے ۔ انہوں نے کل شب ماہی گیری کی سیاسی نمائندوں کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اپوزیشن گروپ نیشنل فریڈم فرنٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت نے ہندوستانی ماہی گیروں کو سری لنکائی سمندر میں ماہی گیری کی اجازت دے دی ہے ۔ جس کا مقصد ہندوستان سے متعلق ملک کی پالیسی کو تقویت پہنچانا ہے ۔دریںاثناء کولمبو سے رائٹر کی علیحدہ اطلاع کے بموجب سری لنکا کے بدھسٹ راہبوں نے تبت کے جلا وطن لیڈر دلائی لامہ کو جریزہ کے اولین دورہ کے لئے مدعو کیا ہے تاہم ایک عہدیدار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس بات کی اجازت دئیے جانے کا امکان نہیں ہے ۔ سری لنکا کے نئے صدر میتھری پالا سریسینا، بیجنگ کے ساتھ تعلقات پر گرفت کمزور کرچکے ہیں اور ہندوستان سے کافی قریب ہوگئے ہیںجب کہ نئی دہلی دلائی لامہ کی میزبانی کرچکا ہے ۔ سری لنکا کے ایک سرکردہ عہدیدار نے کہاکہ شائد حکومت دلائی لامہ کو ویز ا جاری نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دلائی لامہ کی شخصیت اہمیت کی حامل ہے تاہم چین سے تعلقات سری لنکا کے لئے کہیں زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ۔

Indians Not Allowed to Fish in Our Waters: Sri Lankan President Maithripala Sirisena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں