04/اپریل پٹنہ پی ٹی آئی
بی جے پی کے جنگل راج2طعنہ کے سلسلہ میں اسے جوابی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج سوال اٹھایا کہ2002کے گجرات فسادات کیا تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گودھرا2002کا دنگا کیا تھا ، اس کا جواب دیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کل بنگلوروں میں بی جے پی کے قومی عاملہ اجلاس میں بہار میں جنگل راج ہونے کا الزام عائد کیا تھا ۔ نتیش کمار نے یہاں محکمہ روڈ کنشٹرکشن ڈپارٹمنٹ کی ایک تقریب کے بعد کہا کہ دیگر مقامات پر نظم و ضبط کے صورتحال کے بارے میں بات کرنے کا انہیں کیا حق حاصل ہے ۔ چیف منسٹر بہار نے22فروری کو چوتھی مرتبہ ریاست کی باگ ڈور سنبھالی ہے ۔انہوں نے کہا بہار میں قانون کی حکمرانی ہے ۔ امیت شاہ کے اس دعویٰ پر کہ بی جے پی زائد از10سال تک حکومت کرے گی، نتیش کمار نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ہوا اکھڑنی شروع ہوچکی ہے ۔ اور اقتدار میں ایک سال مکمل کیے بغیر ہی عوام نے حکومت پر برہمی ظاہر کرنی شروع کردی ہے ۔ چیف منسٹر بہار نے کہا کہ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے ایسے بلند بانگ دعوے کرنے میں ماہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہمبل بازی کرنے میں مہار ت رکھتی ہے نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی کو بھارتیہ ہمبل باز پارٹی کا نام دینا مناسب ہوگا۔ جاریہ سال اکتوبر میں کانٹے کے انتخابی مقابلے کے لئے اعلان جنگ کرتے ہوئے امیت شاہ نے کل بی جے پی کے قومی عاملہ اجلاس میں الزام عائد کیا تھا کہ بہار میں بی جے پی سے جنتادل یو کے اتحاد ختم کرنے کے بعد سے جنگل راج2چل رہا ہے ۔ واضھ رہے کہ جنگل راج کا لفظ نظم و ضبط کی ابتر صورت حال کی عکاسی کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔ جو1990تا2005آر جے ڈی کے دور اقتدار میں پایاجاتا تھا۔Nitish, irked by Shah's 'jungle raj 2′ barb, attacks BJP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں