سمرتی ایرانی سے فیاب انڈیا کی معذرت خواہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-05

سمرتی ایرانی سے فیاب انڈیا کی معذرت خواہی

فیاب انڈیا اوورسیز پرائیوٹ لمٹیڈ(کمپنی) نے اپنے ایک شوروم میں جاسوسی کیمرہ کا پتہ لگنے کے دوسرے دن آج مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی سے معافی مانگی، لیکن اس کمپنی کے اسٹور یا ٹرائل رومس میں کہیں بھی خفیہ کیمرے نصب رہنے کی تردید کردی ہے ۔ کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی وک غیر ارادی طور پر جو مشکل پیش آئی ہے ہم اس کے لئے ان سے معافی مانگتے ہیں ۔ تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ کل اس اسٹور کے ایک حصہ میں رکھ اہوا کیمرہ، اس نگرانی سسٹم کا حصہ تھا جو اس شوروم کے شاپنگ علاقہ میں نصب کیا گیا تھا ۔ اس اسٹور بشمول ٹرائل رومس( کپڑے تبدیل کرنے کے رومس) میں کہیں بھی کوئی خفیہ کیمرے نہیں ہیں۔ جو کیمرے ہیں وہ بر سر عام رکھے گئے ہیں اور تمام اسٹورس میں یہ بات چلی حروف میں بورڈس پر لکھی ہوئی ہے کہ نگران کیمرے یہاں نصب کردہ ہیں ۔ فیاب انڈیا نے یقین دلایا ہے کہ اس کا استاف اور اسٹور منیجر تحقیقات میں پولیس کے ساتھ پوری طرح تعاون کررہے ہیں تاکہ یہ تحقیقات اپنے منطقی نتیجہ کو پہنچے ۔ اس کمپنی نے کل کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے خواتین پر مشتمل خود اپنی سہ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی شخص کو کسی کی شر پسندی سے کوئی تکلیف پہنچی ہو تو ایسے شرپسند کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ کل پیش آئے واقعہ پر فیاب انڈیا کمپنی کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا ۔ فیاب انڈیا کمپنی نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے والا ادارہ خواتین پر مرکوز ایک تنظیم ہے جس کا عملہ70فیصد خواتین پر مشتمل ہے ۔ کمپنی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ "ملک بھر میں اور ساری دنیا میں فیا ب انڈیا اور اس کی اشیا( ملبوسات) کو خواتین پسند کرتی ہیں ۔ ہم خواتین کا حد درجہ احترام کرتے ہیں ۔ ہمارے لئے گاہک کی حد درجہ اہمیت ہے۔"یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کل جب اس کمپنی کے ویمنس ٹرائل روم میں مبنہ طور پر لگے خفیہ کیمرہ کا پتہ چلایا تو اس کے بعد4سیلس مین کو گرفتارکیاگیا ہے ۔ سمرتی ایرانی شاپنگ کے لئے اس اسٹور کو اپنے شوہر زبین ایرانی کے ساتھ گئیں تھیں۔

Goa Cam: Fabindia Apologies to Irani, Denies Installing Spy Cams

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں