فرضی آئی اے ایس ٹرینی روبی چودھری گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-05

فرضی آئی اے ایس ٹرینی روبی چودھری گرفتار

روبی چودھری کو جس نے خود کو آئی اے ایس کی تربیت حاصل کرنے والی امید وار بتاتے ہوئے مسوری کی باوقار آئی اے ایس ٹریننگ اکیڈیمی میں تقریباً6ماہ تک مقیم رہی اور اسے قیام کرنے میں مدد دینے کے لئے ایک سینئر عہدیدار کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایس پی سٹی اجئے سنگھ نے بتایا کہ خاتون کو کل رات مقدمہ کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم نے ایک ہوٹل سے گرفتار کلیا۔ اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ420(دھوکہ دہی(467(جعل سازی)468دھوکہ کی نیعت سے جعل سازی،471فرضی دستاویز کو حقیقی بتا کر استعمال کرنا) کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ بعد ازاں اسے مقامی عدالت میں پیش کرنے پر عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔ پولیس عہدیدار نے خاتون کے اس الزام کی تردید کی کہ اکیڈیمی کے ڈپٹی ڈائرکٹر سوربھ جین کو عہدیدار بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ اگرچہ وہ تحقیقات میں راست طور پر شامل نہیں ہے لیکن انہوں نے کہا کسی بھی خاطی کو بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور جن کے نام بھی سامنے آئیں گے ان سے بھی پوچھ تاچھ کی جائے گی ۔ خاتون کا یہ الزام ہے کہ ڈپٹی ڈائرکٹر سوربھ جین نے پانچ لاکھ روپے حاصل کرتے ہوئے اسے نہ سرف اکیڈیمی میں رہنے دیا بلکہ ایک فرضی شناختی کارڈ بھی جاری کیا۔ خاتون کا الزام ہے کہ ایک انسٹی ٹیوٹ میں ملازمت کے لئے20لاکھ روپے پوچھے گئے تھے۔

Ruby Choudhary, accused of posing as IAS officer, 'confesses' guilt, arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں