روز ویلی چٹ فنڈ اسکام - بنگال میں ایک بار پھر سیاسی ماحول کی گرمی کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-04

روز ویلی چٹ فنڈ اسکام - بنگال میں ایک بار پھر سیاسی ماحول کی گرمی کا امکان

کلکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال میں شاردا چٹ فنڈ اسکام کے بعد اب ایک اور چٹ فنڈ کمپنی روز ویلی گروپ کا گھوٹالہ بنگال میں ایک نیا سیاسی بھونچال کا سبب بن سکتا ہے۔ روز ویلی چٹ فنڈ اسکام کی وجہ سے ریاست کے ایک کروڑ افراد متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق روز ویلی گروپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کی رقم جمع ہے ۔ روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ ہندوستان کے چٹ فنڈ گھوٹالوں میں سب سے بڑا گھوٹالہ ثابت ہونے کا امکان ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق یہ گھوٹالہ60,000کروڑ روپیہ تک کا ہوسکتا ہے ۔ اس طرح یہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سے سات گنا بڑا گھوٹالہ ہے ۔ روز ویلی گروپ کے چیرمین گوتم کندو کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہاتھوں گرفتاری اور کمپنی کے بند ہونے کی وجہ سے مغربی بنگال میں ایک کروڑ کے قریب ایجنٹ اور جمع کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ کمپنی کے ایجنٹوں کو کرنا پڑ رہا ہے ۔ روز ویلی گروپ کے کئی ایجنٹوں پر حملے بھی ہوچکے ہیں ۔ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی وجہ سے ترنمول کانگریس پہلے سے چو طرفہ تنقیدوں کی زد میں ہے مگر روز ویلی گروپ کے کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے تعلقات کی وجہ سے بنگال کا سیاسی ماحول ایک بار پھر گرم ہوسکتا ہے ۔

Rose Valley chit fund scam amount almost Rs 60000 crore, several political leaders under scanner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں