پی ٹی آئی
گوا کے ساحلی دیہات کنڈولیم میں ایک مشہور کپڑوں کی دکان میں کپڑے خریدنے کے لئے جانی والی مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کو ایک خفیہ نظر آیا جو کپڑے تبدیل کرنے کے مقام پر لگا ہوا تھا ۔ مرکزی وزیر نے اسے دیکھتے ہی فوری اپنے شوہر کو خبردار کیا اور زبردست احتجاج کیا جس کے بعد گو ا پولیس نے دکان کے عملہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سمرتی ایرانی فیاب انڈیا نامی شو روم پر اپنے شوہر زوبین ایرانی کے ساتھ کپڑے خریدنے گئی تھیں ۔سپرنٹنڈنٹ پولیس نارتھ اومیش گاؤنکر نے بتایا کہ کپڑے بدلنے کے مقام پر کیمرہ دیکھنے کے بعد سمرتی نے بی جے پی کے رکن اسمبلی مائیکل لوبو کو فون کیا اور ان کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ رکن اسمبلی نے بتایا کہ جب ہم نے کیمرہ کھول کر دیکھا تو سارا معاملہ ریکارڈ ہوچکا تھا اور کوئی یہ ریکارڈنگ دیکھ رہا تھا ۔عملہ نے بتایا کہ اسٹور پر یہ کیمہر چار ماہ پہلے لگایا گیا تھا ، اور اس کی ساری ریکارڈنگ منیجر کے دفتر میں موجود کمپیوٹر میں ہوتی ہے ۔ کلنگوٹ پولیس نے شکایت کے بعد شوروم کی تلاشی لی اور کمرہ کے ونٹلیشن یونٹ میں نصب کردہ اس کیمرہ کو تلاش کرلیا ۔ پولیس نے سمرتی ایرانی کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے اور دکان کو مہر بند کردیا گیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ وہ ساحلی علاقوں کی تمام دکانوں میں دھاوے کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی کپڑے کی دکان کے چینجنگ روم میں کوئی کیمرہ چھپا ہوا نہ ہو ۔ اسی دوران فیاب انڈیا کے چار ملازمین کو آج شام گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی گوا کرائم برانچ کار تک کیشپ نے بتایا کہ ان ملازمین کو قبل ازیں پوچھ تاچھ کے لئے روک رکھا گیا تھا، شام میں انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں سے کل پوچھ تاچھ کی جائے گی۔
Goa: High-level probe after Smriti Irani spots CCTV in Fabindia trial room
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں