پی ٹی آئی
کولڈرنکس و دیگر مشروبات تیار کرنے والی عالمی کمپنی پیپسی کو نے آج آندھرا پردیش کے ضلع چتورے کیس ری سنی میں ملک کے سب سے بڑے بیوریج پلانٹ کے پہلے مرحلہ کا آغاز عمل میں لایا ۔ اس پلانٹ میں پھلوں کے رس پر مبنی مشروبات کے بشمول کاربونیوٹیڈ سافٹ ڈرنکس اور اسپورٹس ڈرنکس کی تیاری عمل میں لائی جائے گی ۔ یہ پلانٹ جب مکمل طور پر تیار ہوجائے گا تو وہاں9پروڈکش لائنس ہوں گی جن میں پہلی لائن کو آج کارکرد کردیا گیا ہے ۔ اس پلانٹ کی تعمیر پر1200کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔ پیپسی کو کی صدر نشین و چیف اگزیکٹیو آفیسر اندرانوئی نے بتایا کہ کمپنی ہندوستان میں اپنے طویل مدتی پروگراموں پر عمل آوری کے لئے پابند عہد ہے ۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے پلانٹ کا آج افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اندرا نوئی نے کہا کہ پیپسی کو پلانٹ کے پہلے مرحلے کی کارکردگی کا آغاز ریاست کی صنعتی ترقی اور اس کے سفر میں ایک نئے باب کی شروعات ہے۔ اس پلانٹ کے ذریعہ ہزاروں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جس کے نتیجہ میں ریاست کو در کار معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پیپسی کو گزشتہ25برس سے ہندوستانی معیشت اور اس کے عوام کے لئے سرمایہ کاری کرتی جارہی ہے ۔ سری سٹی کا انتہائی عصری پلانٹ ملک کا سب سے بڑا آبی کفایتی پلانٹ ہے جہاں پانی کا کم سے کم استعمال ہوگا۔چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے انتہائی عصری پیپشی کو مینو فیکچرنگ پلانٹ کے اپنے ہاں قیام پر بے انتہا خوشی و مسرت ہورہی ہے۔ پیپسی کو نے اپنے بیان میں بتایا کہ سری سٹی پلانٹ کے ایک چوتھائی ملازمین خواتین ہوں گی ۔ اس طرح یہ ملک کا صنفی تنوع رکھنے والا پلانٹ ہوگا ۔ پلانٹ کی تعمیر جب ایک مرتبہ مکمل ہوجائے گی تو یہ پورے جنوبی ہند کی ضروریات پوری کرے گا ۔ اس پلانٹ سے مقامی کسانوں کو بڑا فائدہ ملے گا کیونکہ ہم اسے آمکے گودے کے حصول کا مرکز بنادیں گے ۔ پلانٹ سے تقریباً32ہزار آم کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ چیف منسٹر این چندر بابو نائیڈو نے پیپسی کو پلانٹ کی توسیع کے لئے حکومت کی تمام تر تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی نئی صنعتی پالیسی سرمایہ کا دوست ہے جو تیز رفتار منظوریاں عطا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سری سنی پراجکٹ کی کامیابی پر جو7600ایکر پر پھیلا ہوا ہے اور جہاں100سے زائد کمپنیاں قیام کے مرحلے میں ہیں، ریاستی حکومت نے ایسے10تا15پراجکٹس کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی پالیسی اور ریاستی حکومت کے تعاون سے آندھرا پردیش سرمایہ کاروں کی پسندیدہ منزل بن جائے گی۔
PepsiCo new production unit opened at Sri City in Chittoor district
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں