پاکستان کو اپنے موقف کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی - متحدہ عرب امارات کی دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-12

پاکستان کو اپنے موقف کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی - متحدہ عرب امارات کی دھمکی

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی قانون سازوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ یمن میں شدت اختیار کئے جانے والے بحران میں غیر جانبدار رہے جس پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پاکستان اور ترکی کا مبہم اور متضاد موقف اس بات کا قطعی ثبوت ہے کہ عرب سیکوریٹی، لیبیا تا یمن کی ذمہ داری کسی کی نہیں بلکہ عرب ممالک کی ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجی امور انور محمد گرگش نے خلیج ٹائمس ڈیلی کو یہ بات بتائی ۔ گرگش نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اس نے جو مبہم موقف اختیار کیا ہے ، اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عرب خلیجی تعاون کو نسل کے چھ ممالک کے ساتھ فوجی حکمت عملی کی تائید کے سلسلہ مین واضح موقف اختیار کرنا چاہئے ۔ خلیج عرب کی لڑائی خطرناک اور اس کی فوجی حکمت عملی کی سیکوریٹی دہانے پر ہے ۔ اور یہ لمحہ حقیقی حلیف اور میڈیا کے بیانات کے درمیان فرق نمایاں کرتا ہے ۔گرگش نے یہ بات پاکستانی پارلیمنٹ کی جانب سے کل کی قرار داد کی منظوری کے بعد جس میں اس میں اصرار کیا گیا کہ پاکستان کو یمن کی لڑائی میں غیرجانبداررہنا چاہئے۔ اپنے خیالات کو ٹوئٹ کیا ۔ گرگش نے پاکستان کی قرار داد کو خلیج کی طرف داری کے بجائے ایران ی جانب جھکاؤ کی علامت سے تعبی رکیا ۔ ایسا معلو م ہوتاہے کہ تہران، اسلام آباد اور انقرہ کے لئے خلیجی ممالک سے زیادہ اہم ہے۔ اگرچیکہ ہمارے معاشی اور سرمایہ کاری کے اثاثے لازمی ہیں۔ تاہم نازک لمحات میں سیاسی تائید سے محروم ہونا پڑرہا ہے ۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے جمعہ کو اتفاق رائے سے ایک قرار داد منظور کی تھی اور عزم ظاہر کیا کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور مقدس مقامات مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کا دفاع کیاجائے گا لیکن ان میں سے کسی ایک مقام کو لڑائی کا خطرہ نہیں ہے، پاکستان کو مصالحتی رول ادا کرنا چاہئے اسے یمن کی لڑائی میں ملوث ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ قرار داد میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے بحران کا پر امن حل تلاش کرنے کی کوشش کو جاری رکھنے کی ضرورت کو نظر انداز کردیا ہے ۔ پارلیمنٹ کی خواہش ہے کہ پاکستان یمن کی لڑائی میں اپنی غیر جانبداری کو برقرار رکھے تاکہ وہ سر گرم سفارتی رول اد ا کر کے بحران کو ختم کرسکے ۔ سعودی زیر قیادت اتحاد نے26مارچ سے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کیا تاکہ صدر عبد ربہ منصور ہاری کی قانونی حیثیت کی تائید کی جائے جب کہ انہوں نے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا اور انہیں عدن فرار ہونے پر مجبور کیا۔

UAE minister warns Pakistan of 'heavy price for ambiguous stand' on Yemen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں