پی ٹی آئی
وزیر اعظم نواز شریف نے ورلڈ بینک کو تیقن دیا کہ پاکستانی معیشت میں نمونہ کا سلسلہ جاری ہے اور سیکوریٹی فورسس نے دہشت گردوں کی کمر دہری کردی ہے ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ دہشت گردوں نے ملک کو کافی مالی نقصانات سے دوچار کیا ہے۔ شریف نے کہا کہ حکومت توانائی، تعلیم، معیشت اور انتہا پ سندی کے صفایا کو ترجیحات میں شامل رکھتی ہے ۔ ورلڈ بینک کی نائب صدر اینیٹ ڈکسن کی زیر قیادت ایک وفد نے نوا ز شریف سے ملاقات کی ۔ بات چیت کے دوران نواز شریف نے کاہ کہ میکرہ اکنامک صورتحال میں بہتری نمایاں ہورہی ہے اور افراط زر کی سطح بھی کم ہوئی ہے ۔ زر مبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے نواز شریف نے پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کے لئے ورلڈ بینک کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں ۔ پاکستان کو دہشت گردی سے کافی مالی نقصان پہنچا ہے جب کہ ہزاروں افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں ۔ ہم نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو مکمل طور پر تباہ کر کے ان کی کمر توڑ دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت عارضی طور پر نقل مقامی کرنے والں کے ساتھ تعاون کی پابند ہے ۔ ڈکسن نے ملک میں معاشی ترقی کے لئے وزیر اعظم کو مبارکباد بھی دی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیری اور زرعی شعبہ میں کافی امکانات ہیں۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری کے پیش نظر ورلڈ بینک نے تعاون میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجہ میں خطہ میں پائیدار امن کا قیام عمل میں آئے گا۔
Pakistan claims to boost the economy PM Sharif
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں