ہندوستان نیپال سے مستحکم تعلقات کے لئے پرعزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-03

ہندوستان نیپال سے مستحکم تعلقات کے لئے پرعزم

کھٹمنڈو
پی ٹی آئی
معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان، نیپال کے ساتھ اپنے ہمہ مقصدی اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ جئے شنکر دو روزہ دورہ پر آج یہاں پہنچے ۔ آج صبح تربیھون انٹر نیشنل ایر پورٹ پر اپنی آمد کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ان کی سارک یاترا کا ایک حصہ ہے اور اس سے نیپال سے تعلقات کے لئے ہندوستانی حکومت کی اہمیت کااندازہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں قیام کے دوران مجھے امید ہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے بعد دونوں ممالک کے مابین ہوئی باہمی تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان،پڑوسی ممالک کو اولین ترجیح دینے سے متعلق اپنی پالیسی کے تحت نیپال کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔ معتمد خارجہ نے آج اپنے نیپالی ہم منصب شنکر بیراگی کے ساتھ باہمی مذاکرات کیے اور نیپال کے وزیر خارجہ مہندرا پانڈے سے ملاقات کی ۔ ان دو اعلیٰ سطحی ملاقاوتوں کے دوران دونوں فریقین نے باہمی تال میل اور باہمی مفادات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران جئے شنکر نے اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل میں ہندوستان کی امیدواری کے لئے نیپال کی مدد طلب کی۔ مہندرا پانڈے نے میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ دونوں فریقین نے ہندوستانی وزیر اعظم اور وزیر خارجی امور کے دوروں کے مابین ہوئی بات چیت کے دوران ہوئے فیصلوں کو جلد پوراکرنے پر اتفاق کیا۔ جئے شنکر اپنے دورہ کے دوران نیپال کے صدر رام برن یادو اور میزبان وزیر اعظم سشیل کویرالا کے علاوہ دیگر سینئر لیڈرس سے ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ یوسی پی این۔ ماو نواز کے سربراہ پر اچندا سے بھی کٹھمنڈو میں ملاقات کریں گے ۔ کل نئی دہلی لوٹنے سے قبل وہ ایر پورٹ پر میڈیا کو بھی مخاطب کریں گے ۔

India for Peace, Progress and Stability of Nepal: Foreign Secretary S Jaishankar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں