04/اپریل بنگلورو/ نئی دہلی آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریند رمودی نے تمباکو کو اشیا پر بڑے تصویری انتباہ کی ہدایت کی ہے اور وزارت صحت اب بیڑی ، سگریٹ اور چبائے جانے والے تمباکو کے پیکٹوں کے85فیصد حصہ پر ایسی تصویریں شائع کرنا چاہتی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔ ذرائع کے مطابق مودی نے تمباکو اشیائ پر بڑے تصویری انتباہ کی توثیق کی ہے اور وزیر صحت جے پی نڈا سے کہا ہے کہ اس معاملہ کا جائزہ لینے ایک کمیٹی کا تقرر عمل میں لائیں ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے بنگلورو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمباکو کے استعما ل کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دلیپ گاندھی کے اس تبصرہ سے لا تعلقی اختیار کی کہ تمباکو کو کینسر سے جوڑنے کی کوئی وجہ یا ثبوت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی انفرادی حیثیت میں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ۔ حکومت نپے تلے فیصلے کرتی ہے ۔ دلیپ گاندھی تمباکو پر قانون سازی کی ذہلی پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہیں ۔ ارون جیٹلی نے کہاکہ تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لئے ہمہ رخی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ وزارت صحت نے کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے اکتوبر 2014میں ایک اعلامیہ کی اجرائی روک دی تھی جس کے تحت تمباکو کے پیکٹ کے85فیصد پر تصویری انتباہ شائع کرنا لازمی تھا ۔ اسی دوران وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت85فیصد حصہ پر تصویری انتباہ کو لاگو کرنا چاہتی ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ عبوری نوعیت کی ہے اور وزارت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قطعی رپورٹ وصول ہونے تک اس فیصلہ کو زیر التوا رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں بھی کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے وزارت صحت نے85فیصد حصہ پر تصویری انتباہ کی وکالت کی تھی ۔PM Narendra Modi supports bigger pictorial warnings on tobacco products
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں