ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان نیوکلیر معاہدہ پر اوباما کا اظہار ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-04

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان نیوکلیر معاہدہ پر اوباما کا اظہار ستائش

واشنگٹن/یروشلم
پی ٹی آئی
صدر امریکہ بارک اوباما نے ایران کے متنازعہ نیو کلیر پروگرا م پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایک معاہدہ پر اظہار ستائش کیا ہے ۔یہ معاہدہ معاملت کے ڈھانچہ کے تعلق سے طے پایا ہے اور اس معاہدہ کو اوباما نے ایک "تاریخی مفاہمت"قرار دیا ہے ۔ دوسری جانب اسرائیل نے وارننگ دی ہے کہ اس معاہدہ سے صہیونی مملکت کی بقائ ہی کو خطرہ پید اہوجائے گا اور نیو کلیرپھیلاؤ و نیز ایک "ہولناک جنگ" کے جوکھم بڑھ جائیں گے ۔ اوباما نے کہا کہ سمجھوتہ ایک اچھی معاملت ہے اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے جوکھم سے بہتر ہے ۔ اس معاہدہ سے ہر وہ راستہ مسدود ہوجائے گا جو ایران ایک نیو کلیر ہتھیار بنانے کے لئے اختیار کرسکتا تھا ۔ سوئزر لینڈ میں ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان طویل بات چیت کے بعد مذکورہ معاہدہ کے اعلان پر اوباما نے رائٹ ہاؤز کے روز گارڈن سے جاری کردہ اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بہت دیر ہی سے سہی یہ معاہدہ طے پا گیا ۔ صدر امریکہ نے بتایا کہ امریکہ اور اس کے حلیفوں نے ایران کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمت کی ہے جس پر اگر پوری طرح عمل کیاجائے تو ایران کو نیو کلیر ہتھیار کے حصول سے روکا جائے گا۔ آج کئی ماہ کی سخت اور اصولی ڈپلومیسی کے بعد ہم معاملت کے ڈھانچہ کو حاصل کرسکے اور یہ ایک اچھی معاملت ہے اور ہمارے اصل مقاصد کی تکمیل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے انتہائی تفصیلی معائنوں اور شفافیت پر عمل کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ تاریخ میں کسی نیو کلیر پروگرام پر ایسی اہم بات چیت پہلی بار ہوئی ہے۔ تاہم امریکی ریپبلکن ارکان ایوان نمائندگان نے کل طے پائے معاہدہ پر تحفظات ذہنی ، شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ اسپیکر ایوان جان بوہنر نے اس معاہدہ کو وائٹ ہاؤز کے ابتدائی مقاصد سے خطرناک انحراف قرار دیا اور کہا کہ امریکی کانگریس کو قبل اس کے کہ کوئی تحدیدات اٹھائی جائیں کسی بھی معاہدہ کی تفصیلات کا مکمل جائزہ لینے کا موقع دیاجانا چاہئے۔ دریں اثناء معاہدہ کے اعلان کے بعد جشن مناتے ہوئے سینکڑوں ایرانی عوام ، تہران کی سڑکوں پر نکل آئے ۔ وزیر خارجہ ایران محمد جواد ظریف نے بتایا کہ ایران کے ساتھ ایک مکمل نیو کلیر معاملت ، اس کو (ایران کو) عالمی نیو کلیر فیول مارکٹ میں حصہ لینے کے قابل بنادے گی لیکن ایران کے روایتی حریف اسرائیل نے کہا ہے کہ معاملت سے نیو کلیر پھیلاؤ اور ایک ہولناک جنگ کے خطرات بڑھ جائیں گے ۔ اوباما نے جب اس معاہدہ کے بعد وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کو فون کیا تو نتن یاہو نے انہیں بتایا کہ یہ معاہدہ ایران کو بم بنانے کے راستہ سے روک نہیں پائے گا بلکہ اس کی راہ ہموار کرے گا ۔ اسرائیلی ترجمان مارک ریگیف نے بھی مذکورہ سیاسی ڈھانچہ کی تکمیل پر بین الاقوامی مصالحت کنندگان کی ٹیم اور ایران کو مبارکباد دی ہے ۔ سیاسی ڈھانچہ کے ذڑیعہ ایران کے نیو کلیر پروگرا م پر آئندہ30جون تک ایک مشترکہ لائحہ عمل کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔

ریاض سے اے ایف پی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر بارک اوباما سے کہا ہے کہ وہ یہ امید کرتے ہیں کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان قطعی نیو کلیر معاملت سے خطہ اور عالمی سیکوریٹی کو استحکام حاصل ہوگا ۔ سرکاری میڈیا نے آج یہ بات بتائی ۔ کل اوباما سے فون پر بات کرتے ہوئے سلمان نے یہ امید ظاہر کی کہ قطعی معاملت سے خطہ اور دنیا بھر میں سیکوریٹی میں استحکام حاصل ہوگا ۔ معاہدہ کا خاکہ کا مقصد ایران کے نیو کلیر مہم کو کچلنا ہے جس سوئزر لینڈ میں طویل مذاکرات بعد تیار کیا وضع کیا گیا ۔ اس معاملت سے12سال سے چلے آرہے تعطل ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان مشرقی وسطیٰ کے تعلق سے چل رہا تھا اور حالیہ عرصہ میں کئی ممالک کے تعلقات پر اثر پڑا ہے ۔ اور یہاں تک کہ شام میں خانہ جنگی چل رہی ہے ۔ اب کچھ مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔

Barack Obama hails 'historic' preliminary nuclear deal between Iran and six world powers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں