فرانس میں انتہائی دبلی ماڈلس پر امتناع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-04

فرانس میں انتہائی دبلی ماڈلس پر امتناع

French-Bill-Barring-Ultrathin-Models
پیرس
اے ایف پی
فیشن کے عالمی دارالحکومت میں ماڈلنگ ایجنسیوں کی جانب سے زبردست احتجاج کے باوجود فرانس کے قانون ساز ارکان نے انتہائی دبلی کیاٹ واک ماڈلس پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے ایوان زیریں میں منظور شدہ ترمیمی قانون کے مطابق کسی بھی لڑکی جس کا باڈی ماس انڈیکس ایک مخصوص سطح سے کم ہوگا وہ بطور کیاٹ واک ماڈل کام نہیں کرسکے گی ۔ جو ایجنسیاں انتہائی دبلی ماڈلس کو روزگار دیں گی وہ70ہزار یورو جرمانی اور چھ ماہ سزائے قید کی مستوجب ہوں گی۔ اس طرح کی سزا کے امکان کا اثر پورے شعبے کو باقاعدہ بنانے پر مرتب ہوسکتا ہے ۔ ترمیم کی تجویز پیش کرنے والے ڈپٹی اولیویئر ویران نے یہ بات کہی جن کا کہنا ہے کہ اسی طرح کے اقدامات اسپین، اٹلی اور اسرائیل میں کیے جاچکے ہیں۔ وزیر صحت ماریسول ٹورین نے قبل ازیں کہا تھا کہ نوجوان ماڈلز کو اچھی غذا لینی چاہئے اور اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے۔ وزیر نے کہا کہ یہ ان نوجوان خواتین کے لئے اہم پیغام ہے جو ان ماڈلز کو جمالیاتی مثال کے طور پر دیکھتی ہیں ۔ تاہم نیشنل یونین آف مالڈنگ ایجنسیز نے شکایت کی کہ اس سے فرانسیسی ماڈلنگ کا مسابقتی جذبہ متاثر ہوگا ۔ یہ نیا قانون اسی طرح کے ایک مماثل قانون کے بعد سامنے آیا جس کے تحت دیگر افراد کو انتہائی دبلے پن کے لئے اکسانے والے افراد کو ایک سال جیل اور10ہزار یورو ز جرمانہ ہوگا۔

France votes to ban ultra-thin models in crackdown on anorexia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں