کم عمر مسلم لڑکی نے بھگوت گیتا کا مقابلہ جیت لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-04

کم عمر مسلم لڑکی نے بھگوت گیتا کا مقابلہ جیت لیا

12 سال کی مسلم لڑکی گیتا پر ہوئے مقابلہ کی فاتح بن کر ابھری ہے۔ ممبئی کے قریب میرا روڈ پر واقع اسکول میں چھٹویں جماعت کی طالبہ مریم آصف صدیقی نے 4ہزار500طلباء کے مقابل کا میابی حاصل کی ۔ اسے ہندؤوں کی مذہبی کتاب کی تعلیمات کی وضاحت کرنے پر پہلے انعام سے نوازا گیا ۔ اس کے باپ آصف نے فخر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے ۔ اس نے مقابلہ کے لئے پورے ایک ماہ تیاری کی تھی ۔ اس مقابلہ میں195اسکولوں نے حصہ لیا ۔ مریم نے کہا کہ اس نے گیتا سے یہ سبق سیکھا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے ۔

12yr old Muslim girl wins Bhagavad Gita contest, says 'humanity is the ultimate religion'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں