ہندوستان کو مینوفیکچرنگ ہب بنانے وزیراعظم مودی کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-14

ہندوستان کو مینوفیکچرنگ ہب بنانے وزیراعظم مودی کا عزم

ہین اوور
پی ٹی آئی
وزیرا عظم نریندر مودی نے آج جرمن سرمایہ کاروں کو راغب کرتے ہوئے ہندوستان کو مینو فیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے کے لئے جہاں کہیں ضرورت ہو قواعد و ضوابط میں اصلاح کا وعدہ کیا اور کہا کہ ہندوستان اب ایک بدلا ہوا ملک بن گیا ہے ۔ انہوں نے جرمن تاجرین اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ پرانی سوچ پر عمل نہ کریں بلکہ ہندوستان آئیں اور ماحول میں تبدیلی کو محسوس کریں ۔ مودی نے ہین اوور فیر میں انڈو جرمن بزنس سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے میک ان انڈیا مہم پر زور دیتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کی۔ اس تجارتی میلے میں مودی اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا ۔ مودی نے کہا کہ میک ان انڈیا ایک ضرورت ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان کو ایک عالمی مینو فیکچرنگ مرکز بنانے کے لئے ہمارے سفر کو ہمار ے قواعد و ضوابط کے ذریعہ بھی روکا نہیں جاسکتا۔ ہمیں جہاں کہیں ضرورت ہو اصلاح کرنی پڑے گی اور ہم کریں گے ۔ دونوں ملکوں کے کمپنیوں کے سی ای اوز کے بشمول میلے کے شرکا نے تالیاں بجاکر مودی کی اس بات کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ جرمنی ہندوستان کے ساتھ قریبی شراکت قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہین اوور میلہ ہمیں اپنے تعلقات کا ایک نیا باب شروع کرنے کا موقع دے ۔ مودی بعد میں برلن پہ ونچے جہاں وہ منگل کو چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے اور خاص طور پر اس بارے میں توجہ مرکوز کی جائی گی کہ کس طرح اعلیٰ ٹکنالوجی کا حامل ملک، ہندوستان کے ترقیاتی ایجنڈہ کے لئے کام کرسکتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں