اورنگ آباد میونسپل انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین 25 نشستوں پر کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-24

اورنگ آباد میونسپل انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین 25 نشستوں پر کامیاب

ممبئی
یو این آئی
مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر اونگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے25نشستیں حاصل کرلی ہیں لیکن بی جے پی کو اقتدار حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکا ۔ بی جے پی شیو سینا کو58، کانگریس کو دس این سی پی تین اور دیگر پارٹیوں کو24سیٹیں حاصل ہوئی ہیں ۔ اور نگ آباد میونسپل کارپوریشن پر بھگوا پرچم لہرانے کا دعویٰ بھی شیو سینا بی جے پی نے کردیا ہے ۔ اورنگ آباد میں ایم آئی ایم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ضرور کیا لیکن اسے میونسپل کارپوریشن میں بر سر اقتدار اور میئر بنانے میں کامیابی نہیں مل سکی ہے ۔ نئی ممبئی کے میونسپل الیکشن میں این سی پی کو زائد نشستیں حاصل ہوئی ہیں اور یہاں این سی پی لیڈر گنیش نائک کا دبدبہ ہے اس میں این سی پی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نوی ممبئی میں بی جے پی شیو سین اکو42، کانگریس10این سی پی48اور دیگر کو5نشستیں حاصل ہوئی ہیں این سی پی یہاں میئر سازی کے قابل اور بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔این سی پی نے نوی ممبئی الیکشن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنا کھویا ہوا وقار کو دوبارہ حاصل کرلیا ہے ۔ اورنگ آباد میں شیو سینا کی زائد نشستیں آنے کے بعد شیو سینا لیڈر رام داس کدم نے ایم آئی ایم نے ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کو ہی چیلنج کردیا ہے ۔

انہوں نے دونوں بردران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خاندیش فتح کرنے کے بعد حیدرآباد آئیں گے ۔ واضح رہے کہ ایم آئی ایم لیڈران نے ادھو ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ حیدرآباد آکر دکھائیں اس کے جواب میں رام داس کدم نے ایم آئی ایم لیڈران کو ہی چیلنج کردیا ہے ۔ ایم آئی ایم نے اورنگ آباد انتخابات میں بہتر کاکردگی کا مظاہرہ ضرور کیا ہے جس کے بعد اورنگ آباد سمیت ممبئی میں بھی ایم آئی ایم کے لیڈران نے فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی اور فتح کا جلوس بھی نکالا ۔ ایم آئی ایم کو اورنگ آباد میں25نشستیں حاصل ہونے کے بعد اب ایم آئی ایم نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں شیو سیناکو24بی جے پی20کانگریس صفر این سی پی22دیگر کو ایک نشست حاصل ہوئی ہے ۔ امبر ناتھ میں57نشستوں پر انتخاب ہوا تھا اس میں شیو سینا کو26بی جے پی 10کانگریس8این سی پی 5دیگر8نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

MIM registers impressive performance in Aurangabad civic polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں