کجریوال اراضی بل کے خلاف ریلی سے خطاب کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-04

کجریوال اراضی بل کے خلاف ریلی سے خطاب کریں گے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اراضی بل کے خلاف جنتر منتر پر عام آدمی پارٹی کی ریالی سے خطاب کریں گے اور شائد 22اپریل کو پارلیمنٹ تک ایک مارچ کی قیادت بھی کریں گے ۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک ریالی سے خطاب کریں گے اور دیگر سینئر پارٹی قائدین کے ساتھ پارلیمنٹ تک ایک مارچ کی قیادت بھی کریں گے ۔ تفصیلات کو ہنوز قطعیت دی جارہی ہے ۔ پارٹی کی قومی کونسل میں28مارچ کو منظور ہ قرار داد میں پارٹی نے بل کے خلاف مارچ منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ یہ کمیٹی سینئر پارٹی قائدین الیاس اعظمی ، پریم سنگھ، پہاڑی ، یوگیس وہیہ، سومیندرڈھاکہ، گرنام سنگھ اور کرن وسہ پر مشتمل ہے جو ایجی ٹیشن کے پروگرام کو قطعیت دے رہے ہیں ۔ مرکزی حکومت نے حصول اراضی آرڈیننس دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں9ترمیمات شامل کی گئی ہیں جو گزشتہ ماہ لوک سبھا میں منظورہ بل میں شامل نہیں تھیں ۔ اس زیر التوا قانون سازی جسے منصفانہ معاوضہ کا حق اور حصول اراضی میں شفافیت و باز آباد کاری(ترمیمی )بل کا نام دیا گیا ہے ، کے ذریعہ دسمبر میں جاری کئے گئے آرڈیننس کو واپس لینے کا منصوبہ ہے۔ اگر پارلیمنٹ اسے5اپریل سے پہلے منظوری دیتی ہے تو یہ آرڈیننس برقرار رہ سکتا ہے لیکن حکومت کو راجیہ سبھا میں رکاوٹوں کا سامنا ہے جہاں وہ اس بل کو منظور نہیں کرواسکی جو آرڈیننس کی جگہ لے گا۔

Arvind Kejriwal to address rally against land bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں