جموں و کشمیر کے 88 مواضعات کو زمینی تودوں کے کھسکنے کا خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-04

جموں و کشمیر کے 88 مواضعات کو زمینی تودوں کے کھسکنے کا خطرہ

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں88مواضعات کو زمینی تودوں کھسکنے کے کے خطرہ کا سامنا ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر منظور احمد لون نے علاقہ میں کرائے گئے سروے کے حوالے سے بتایا کہ ضلع میں500مواضعات ہیں جن میں88مواضعات کو زمینی تودے کھسکنے کا خطرہ ہے ان میں بیشتر چرار شریف اور چادورہ میں واقع ہیں۔ لون نے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری اداروں میں عارضی کیمپ قائم کئے گئے ہیں تاکہ بے گھر خاندانوں کو ٹھہرایاجاسکے ۔ بارہمولہ میں کل رات بارش کی وجہ سے زمینی تودے گرنے کے حادثہ میں2افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دوڈا میں ایک منہدمہ مکان کے ملبہ سے مزید نعشیں نکالی گئیں ۔ یہاں مزید5افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دوڈا میں ایک منہدمہ مکان کے ملبہ سے مزید نعشیں نکالی گئیں۔ یہاں مزید پانچ افراد کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ جن کی زندگی کا امکان کم ہے ۔ دوڈا میں زمینی تودہ ایک مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد زندہ دفن ہوگئے تھے۔ اسی دوران کٹھوعہ، اور کشٹورا اضلاع میں سیلاب کے اپنی میں محصور اور زمینی تودوں کے حادثات میں پھنسے 86افراد کو پولیس اور فوج نے بچالیا ۔ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب کے26ارکان محصور ہوگئے جس کی اطلاع ملنے پر بچاؤ ٹیم وہاں پہنچی اور 3گھنٹے کی سخت جدو جہد کے بعد انہیں بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بالائی علاقوں بانی اور بلاور میں زبردست بارش کی وجہ سے سیلاب کی چوکسی کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے ۔ دریائے سیوا خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے ۔ ناز اور بھینی دریائیں بھی اطلاعات کے مطابق خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں ۔ رنجیت ساگر ڈیم میں سطح آب 517فٹ تک پہنچ چکی ہے ۔ جب کہ خطرہ کا نشان524فٹ پر ہے۔ کشٹوار ضلع میں فوج نے بر وقت اقدام کرتے ہوئے60دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں زمین کھسکنے سے50کے قریب مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے کے واقعات ہورہے ہیں ۔ جن سے بارہمولہ ضلع کے ایک گاؤں میں40مکانات میں گہری دراڑیں پڑ گئی ہیں اور کچھ حصے گر گئے ہیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

88 villages of Budgam district in Jammu and Kashmir under threat of landslide, say authorities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں