جنتا پریوار کی جماعتوں کے انضمام کا اتوار کو اعلان - ملائم سنگھ یادو صدر نشین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-03

جنتا پریوار کی جماعتوں کے انضمام کا اتوار کو اعلان - ملائم سنگھ یادو صدر نشین

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابق جنتادل کی6پارٹیوں ایک واحد پارٹی میں انضمام کا اتوار کو اعلان متوقع ہے ۔ اس دن منعقد شدنی اجلاس میں نئی پارٹی کا نام اور اس کے نشان پر فیصلہ کا اعلان کیاجائے گا۔ جنتادل یو کے ذرئع نے بتایا کہ نئی سوشلسٹ جماعت کے نام کے ساتھ سماج وادی کالفظ رہے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنتا پ ریوار کے تمام قائدین 5اپریل کو نئی دہلی میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے جہاں پارٹی کا نیا نام اس کا نشان اور اس کے پروگراموں پر فیصلہ کیاجائے گا ۔ اس اجلاس میں توقع ہے کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار ، جنتادل یو کے سربراہ شرد یادو ، صدر آر جے ڈی لالو پرشاد یادو، انڈین نیشنل لوک دل کے نمائندے اور سماج وادی پارٹی کے ارکان بھی شامل ہوں گے ، سماج وادی پارٹی جس کے اس مجوزہ جماعت میں سب سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ ہیں ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اس نئی مجوزہ پارٹی کی صدر نشین ہوں گے ۔ فی الحال سابق جنتادل کے 6جماعتوں کے پاس علیحدہ علیحدہ انتخابی نشانات موجود ہیں ۔5اپریل کو منعقد شدنی اس میٹنگ میں انتخابی نشان پر بھی فیصلہ کیاجائے گا۔جنتادل کے چکر کا انتخابی نشان کو1999میں منجمد کردیا گیا ہے۔ کیونکہ منقسم جنتادل کے دو دھڑے جنتادل یو اور جنتادل ایس نے واجپائی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا تب دونوں جماعتوں کو علیحدہ انتخابی نشان الاٹ کیا گیا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ نئی جماعت کا نام سماج وادی جنتا پارٹی، یا سماج وادی جنتادل ہوگا ۔ پارٹی انتخابی نشان کے لئے چکر حاصل کرنے کو شاں ہے یا پھر سماج وادی پارٹی کا اتنخابی نشان سیکل ہی اس کا نشان ہوسکتا ہے ۔

Janata Parivar parties to meet on Sunday; Merger announcement likely

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں