ریلوے کو ہر سال 10 ہزار کروڑ کا نقصان - تحقیقاتی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-03

ریلوے کو ہر سال 10 ہزار کروڑ کا نقصان - تحقیقاتی رپورٹ

نئی دہلی
آئی این ایس انڈیا
میٹرو مین کے نام سے مشہور ای شری دھرن نے کہا ہے کہ ہندوستانی ریلوے کو سامانوں کی خریداری میں ہر سال کم از کم10ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ شری دھرن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خریداری حقوق کو متوجہ کرنے یعنی نچلے درجے تک دینے سے اس لوٹ کو روکا جاسکتا ہے ۔ شری دھرن نے ریلوے کے جنرل منیجرس کو مالی حقوق دینے اور حقوق کے کمی کرنے سے متلق اپنی فائنل رپورٹ میںکہا ہے کہ کہ اس وقت خریداری حقوق محدود ہونے سیریلوے کا بہت پیسہ محض کچھ ہاتھوں میں ہے اس سے بد عنوانی کو فروغ ملتا ہے ۔ شری دھرن کی صدارت والی اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ریلوے کے کئی سینئر افسران کی بھی رائے لی ہے ۔ موجودہ خریداری عمل کا تجزیہ کر کے کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ احتساب طے کرنے اور حقوق کو متوجہ کرنے سے ریلوے کی سالانہ آمدنی میں بھاری فرق آجائے گا، اس سے ہر سال سامان کی خریداری میں تقریبا پانچ ہزار کروڑ اور کاموں کا ٹھیکہ دینے میں بھی اتنے ہی روپے کی بچت ہوگی ۔ کمیٹی نے اپنی فائنل رپورٹ15مارچ کو داخل کی تھی ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کو کوئی مالی فیصلے نہیں لینے چاہئیں ، خود اپنی ضروری سامان کی خریداری بھی شمالی ریلوے سے کرانی چاہئے ۔ یہ حق جنرل منیجر اور نچلی سطح کے افسران کو دئیے جانے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔

Indian railway facing loss of 10 thousand crore every year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں