لوک سبھا میں ہر روز تحریک التوا پیش کرنے پر حکومت برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-30

لوک سبھا میں ہر روز تحریک التوا پیش کرنے پر حکومت برہم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لوک سبھا میں ہر روز تحریک التوا کی نوٹسیں دئیے جانے پر حکومت نے اعتراض کیا جس پر اپوزیشن کانگریس اور حکمراں بی جے پی کے ارکان کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ۔ تخم کی خریدی میں تاخیر پر کانگریس قائد ملیکار جن کھرگے اور دوسروں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التوا کو اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کی جانب سے تحریک التوا کی قبول کرنے سے انکار کے بعد وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیدو نے کہا کہ ہر روز ہم تحریک التوا پر بحث نہیں کرسکتے ۔ مہاجن نے کہا کہ کانگریس ارکان بعد ازاں اس مسئلہ کو اٹھا سکتے ہیں لیکن وقفہ سوالات کو جاری رکھا جانا چاہئے ۔ جب تحریک التوا کے لئے نوٹس دی جاتی ہے جب اسے قبول کرلیاجاتا ہے تو وقفہ سوالات کو ختم کرناہوتا ہے اور وقفہ سوالات کے وقت کو عوامی اہمیت کے حامل اٹھائے گئے مسئلہ پر بحث کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔وینکیا نائیدو نے کانگریس کی جانب سے ہر روز تحریک التوا پیش کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلہ پر بحث کو موزوں فورم میں اٹھایاجانا چاہئے ۔ اس کے لئے یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے ۔ اس پر کانگریسی ارکان نے بھپرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا ۔ راہول گاندھی اپنی طویل رخصت سے آمد کے بعد کسانوں کی تشویش کو اٹھایا ہے، ایوان میں موجود تھے ۔ دونوں پارٹیوں کے ارکان کی جانب سے تیز و تند مباحث کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے ۔ کانگریس کے ایک اور رکن جیوتی رادتیہ سندھیہ اور کے سی وینو گوپال کی جانب سے دی گئی تحریک التوا کی ایک اور نوٹس پر زور دیتے ہوئے قائد کانگریس کھرگے نے کہا کہ تخم کی خریدی میں تاخیر سے کسان میں خوف پایاجاتا ہے ۔ چند ریاستوں کی جانب سے نیم دلانا پر رد عمل سے کسان شدیدمتاثر ہوئے ہیں۔ یہ بہت ہی اہمیت کا حامل مسئلہ ہے ۔

Congress, BJP MPs in a war of words over adjournment notices

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں