ملک میں 100 اسمارٹ شہروں کے پراجکٹ کو مرکزی کابینہ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-30

ملک میں 100 اسمارٹ شہروں کے پراجکٹ کو مرکزی کابینہ کی منظوری

نئی دہلی
آئی این ایس انڈیا
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ اس سے اب ملک میں100اسمارٹ سٹی بنانے کی سمت میں کام جلد شروع ہونے کی امید لگائی جارہی ہے ۔ بجٹ میں100اسمارٹ سٹی بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔ کابینہ کی منظوری ملنے سے اس پروجیکٹ کا خاکہ اور کام شروع ہونے کا راستہ صاف ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے کسانوں کو راحت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ کابینہ نے کسانوں کی فصلوں کی خریداری میں14فیصد نمی کے پیمانے میں تبدیلی کے فیصلے کو بھی منظوری دے دی ہے ۔ حکومت نے اناج میں14فیصد نمی ، 6فیصد ٹوٹ پھوٹ اور دو فیصد تک چمک میں کمی کے سابق فیصلے کو بدلنے کا اعلان کیا ہے ۔ کابینہ نے کم از کم پنشن1000روپے فی مہینہ کرنے پر بھی اپنی منظوری کی مہر لگادی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی میٹنگ میں پٹرول میں ایتھینال بلیڈنگ پر ایکسائز ڈیوٹی میں پانچ فیصد کی رعایت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کابینہ نے کمیٹی بل2013میں ترمیم اور بد عنوانی مخالف قانون2013میں بھی تبدیلی ، اولڈ ہاؤسنگ پراجیکٹ اس کے علاوہ سی سی ای اے نے کپاس کی کم از کم امدادی قیمت کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ وہیں کابینہ نے مرچنٹ شپنگ ترمیمی بل کو منظوری دے دی ہے ۔

PM Narendra Modi's pet 100 Smart Cities project gets Cabinet's approval

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں