قومی محاذ نے یمن کو جنگ سے بچانے کے لئے 5 نکاتی فارمولہ دیدیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-03

قومی محاذ نے یمن کو جنگ سے بچانے کے لئے 5 نکاتی فارمولہ دیدیا

عدن
اردو نیوز (سعودی عرب)
ملک بچاؤ قومی محاذ نے یمن کو جنگ سے بچانے کے لئے پانچ نکاتی فارمولے کا اعلان کردیا۔ محاذ نے توجہ دلائی کہ حوثی باغی اور ان کے حلیف مسلح کارروائی بند کریں۔ تمام ریاستی اداروں سے نکل جائیں ۔ ریاستی امور میں مداخلت نہ کریں ۔ اسلحہ اور حربی سازوسامان حکومت کے حوالے کردیں۔ خود کو سیاسی تنظیم میں تبدیل کر کے سیاسی عمل تک محدود کردیں ۔ عبوری دور کے باقی ماندہ اقدامات نافذ کریں۔ مکہ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ قومی محاذ نے اعلامیہ جاری کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ملک انتہائی پیچیدہ حالات سے گزر رہا ہے ۔ وطن عزیز یمن کے اطراف خطرات منڈلا رہے ہیں ۔ محاذ نے واضح کیا کہ حوثی باغیوں اور ان کے حلیفوں نے تشدد دہشتگردی اور بیخ کنی کا لامتناہی سلسلہ شرو ع کررکھا تھا ۔ جب سے عدن کو ملک کا عبوری دارالحکومت قرا ر دیا گیا تھا۔ تب سے انہوں نے خاص طور پر یمن کے ہر علاقے میں ہنگاموں کا طوفان کھڑا کردیا تھا ۔ ریاستی اداروں کے فیصلوں کے خلاف ہر طرف علم بغاوت بلند کردیا گیا تھا ۔ ان لوگوں نے ملک کے تمام علاقوں پر طاقت کے سہارے قبضہ جمانے کی کارروائی تیز کردی تھی ۔ محاذ چاہتا ہے کہ ملک اس بحران سے نکلے اور در پیش بحران سے نجات کا راستہ طے ہو ۔ محاذ نے اسی تناظر میں پانچ نکاتی فارمولا ترتیب دیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں