یمن سے تاحال ایک ہزار ہندوستانی وطن واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-04

یمن سے تاحال ایک ہزار ہندوستانی وطن واپس

کوتائم
پی ٹی آئی
یمن میں مقیم ہندوستانیوں کو بحفاظت ملک واپس لانے کے لئے مرکزی ایجنسیوں کی جانب سے کی گئی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اومن چانڈی نے آج کہا کہ یمن سے انخلایعنی مشن راحت کا عمل دو دن میں مکمل کیاجاسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چنڈی جو مرکزی حکومت اور یمن کے ہندوستانی سفارتخانہ سے ہندوستانیوں کو واپس لانے میں مسلسل رابطے میں ہیں۔ یمن سے آج انخلائ کئے گئے ہندوستانیوں میں کیرالہ کے اکثر لوگ موجود ہیں ۔ اس عمل میں دفتر خارجہ مختلف ہندوستانی ایجنسی ، بحریہ، اور آئیر فورس بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقام صنعاء سے آج تقریبا700ہندوستانیوں کا انخلائ کیا گیا ہے اس طرح کل1ہزار100لوگوں کو انخلائ کی اگیا ہے اور انہیں بحریہ راستہ کے ذریعہ ملک لایاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ چانڈی نے کہا کہ ہم آج کی کوشش میں بہت کامیاب ہیں اس طرح اگر کوشش جاری رکھے تو 2دن میں ہم تمام ہندوستانیوں کو ملک واپس لاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہ صنعاء سے انخلائ کیے گئے ہندوستانیوں میں سب تقریباً340لوگ کیرالہ سے تعلق رکھتے ہیں جو عنقریب کوچی ایر پورٹ پہنچے گے ۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہندوستانیوں کو ملک واپس لانے کے لئے مزید جہازوں کو یمن کے صنعاء علاقہ میں روانہ کریں ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہاکہ رشیا، چین اور پاکستان نے اپنے باشندوں کو یمن سے باہر نکال لیا ہے ، چنانچہ ہندوستانیوں کو ملک واپس لانے میں جلد از جلد کاروائی کریں اور مزید جہازوں کو روانہ کریں ۔ نیز ہندوستان نے آج یمن کے صنعاء علاقہ سے اپنے351باشندوں کو دو ہوائی جہازوں کے ذریعہ ملک واپس لارہا ہے ۔ اس طرح یمن سے کل ایک ہزار لوگوں کا انخلائ عمل میں لایا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع کے مطابق یمن کے صنعائ علاقہ میں تقریباً2ہزار500ہندوستانی ملک واپسی کے انتظار ہیں ۔ دریں اثناء بحری جہاز آئی این ایس سمرتی306ہندوستانیوں کو لے کو جیبوٹی پہنچ چکی ہے ۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ انخلائ آپریشن کی نگرانی کے لئے جیبوٹی میں موجود ہیں ۔ بتایاجارہا ہے کہ یہ ہندوستان کو چوتھا بڑا انخلائ کا عمل ہے اس سے قبل یوکرائن، عراق اور لیبیا سے ہندوستانیوں کوملک واپس لایا گیا ہے ۔

1000 Indians return home from strife-torn Yemen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں