بی جے پی اپنا محاسبہ کرے - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-04

بی جے پی اپنا محاسبہ کرے - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے بی جے پی کو مشورہ دیا کہ وہ بزرگ قائدین کا احترام کرنا سیکھیں ۔ وزیر اعظم نریندرمودی پر الزام عائد کیا کہ وہ عبوری جلسہ کے دوران اپنے ویٹرن قائدین ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کی بے عزتی کی ۔ اس واقع کے چند گھنٹہ قبل امیت شاہ نے راہول گاندھی کو نشانہ بنایا تھا۔ کانگریس نے بی جے پی صدر سے گزارش کی کہ وہ قائدین پر بیجا اعتراضات کرنے کے بجائے خود کا محاسبہ کریں ۔ رندیپ سرجیووالا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی ہندوستانی کلچر کے مطابق سینئر قائدین کا احترام کرنا سیکھیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ2002ء میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی راج دھرم، نبھاتے ہوئے مودی کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ کرچکے تھے لیکن یہی اڈوانی جنہوں نے مودی کا دفاع کرتے ہوئے انہیں ایک نئی سیاسی زندگیبخشی ۔ اس کے باوجود مودی نے اڈوانی اور جوشی جیسے بزرگ قائدین کا مذاق اڑایا۔ سرجیوالا نے کالے دھن کی ملک واپسی اور کسانوں کے مسائل کو لے کر بی جے پی حکومت کے رویہ کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

Congress hits back: BJP should first introspect

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں