صدر بی جے پی امیت شاہ سے اسرائیلی سفیر کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-30

صدر بی جے پی امیت شاہ سے اسرائیلی سفیر کی ملاقات

نئی دہلی
یو این آئی
نئی دہلی میں تعینات اسرائیلی سفیر ڈینٹل کارمون نے آج بی جے پی کے قومی صدرامیت شاہ سے ملاقات کی ۔ میٹنگ میں دونوں اہم شخصیات نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مضوط بنانے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسرائیلی سفیر نے اس میٹنگ میں امیت شاہ کو اسرائیل کی ان سر گرمیوں کے بارے میں واقف کرایا جو وہ ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انقلاب پسند پالیسی، میک ان انڈیا کی موافقت میں انجام دے رہا ہے ۔ اسرائیلی سفارت خانہ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اس ملاقات میں دونوں لیڈروں نے خصوصی طور پر نیپال زلزلہ کے بعد وہاں جاری راحت رسانی و بچاؤ کے آپریشن پر گفتگو کی اور امیت شاہ نے اس راحت رسانی مہم میں اسرائیل کی طرف سے فوری امداد ی کارروائی کے لئے اسرائیلی سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس کے جواب میں اسرائیلی سفیر نے نیپال کے مختلف علاقوں اور ماؤنٹ ایوریسٹ میں پھنسے اسرائیلی باشندوں اور سیاحوں کو تلاش کرنے اور اسرائیلی ریسکیو مشن اور راحت رساں ٹیم کی آمد میں مدد دینے پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر اسرائیلی سفیر نے امت شاہ کو اسرائیل کے دورے کے لئے دعوت بھی پیش کی۔

Israel ambassador meets Amit Shah, seeks to strengthen relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں