راہبہ کی عصمت ریزی - گھر واپسی مہم کا حصہ - بنگال اقلیتی کمیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-20

راہبہ کی عصمت ریزی - گھر واپسی مہم کا حصہ - بنگال اقلیتی کمیشن

کولکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کی نائب صدر نشین پروفیسر ماریہ فرنانڈیز نے رانا گھاٹ میں راہبہ کی عصمت ریزی کو گھر واپسی مہم سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ڈکیتی کرنے کے طریقہ کار اور ضعیف راہبہ کے ساتھ عصمت ریزی کا واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اس کے پیچھے کونسی ذہنیت کام کررہی تھی۔ پروفیسر فرنانڈیز نے مغربی بنگال کے نادیا ضلع کے رانا گھاٹ کے گنگنا پور میں واقع کانونٹ اسکول اور راہبہ سے ملاقات کرنے کے ایک دن بعد سنٹرل کلکتہ میں واقعہ اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت ہی زیادہ دکھی اور غم و غصہ میں ہوں کہ لوگ کس طرح ماں کے ساتھ بد سلوکی کرسکتے ہیں ۔ اور کیا ہم تاریک دور میں واپس ہورہے ہیں؟ پروفیسر ماریہ نے منگل کو ہسپتال جاکر راہبہ کی عیادت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اس معاملہ پر حکومت کو رپورٹ پیش کریں گی۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس واقعہ کے پیچھے، گھر واپسی کی مہم کارفرما ہے ؟ ماریہ فرنانڈیز نے کہا کہ ہاں اس کے پختہ ثبوت ہیں کہ وہ صرف ڈکیتی کی نیت سے نہیں آئے تھے اس لئے انہوں نے عیسائیوں کی مقدس اشیاء کی توہین کی ہے ۔ اگرا اس کے پیچھے ڈکیتی کا منصوبہ ہوتا تو وہ روپیہ لوٹنے کے بعد چلے جاتے تھے مگر ایسا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں یہ پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے کہ اسکول میں پانچ سے چھ لاکھ روپے رکھے ہوئے تھے مگر ہماری جانچ میں یہ بات سامنے آئی یے کہ وہاں 70ہزار تا ایک لاکھ روپے تھے جو یومیہ خرچ کے لئے تھے۔ ماریہ نے کہا کہ ڈاکوؤں نے روپیہ لوٹنے کے بعد راہبہ کی عصمت ریزی کی اور اس کے بعد چرچ میں مدر میری کی موتی کو توڑ پھوڑ کیا اور چرچ کی توہین کی

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں