داعش کے قبضہ میں 39 ہندوستانی یرغمال - حکومت ہند کی ترکی سے گفت و شنید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-20

داعش کے قبضہ میں 39 ہندوستانی یرغمال - حکومت ہند کی ترکی سے گفت و شنید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جنگ زدہ عراق میں39ہندوستانی یرغمالیوں کے سلسلہ میں ہندوستان نے ترکی سے گفتگو کی ہے جب کہ مبینہ دہشت گرد تنظیم داعش کا علاقہ میں اثرورسوخ بڑھتا جارہاہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج اپنے ترکی ہم منصب میولوت کیسوس اوغلو کے ساتھ اس مسئلہ پر بات چیت کی جنہوں نے سوراج کو موجودہ صورتحال سے واقف کردیا اور بتایا کہ فی الحال اطلاعات کا پہنچنا کافی مشکل امر ہے ۔ اور یہ پختہ جانکاری نہیں ہے کہ ہندوستانی یر غمالی کہاں ہیں۔ پچھلے دو ماہ کے دوران ان دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ دوسری بات چیت ہے ۔ وزیر خارجہ اپنے ترکی ہم منصب سے ملاقات کی غرض سے جنوری میں ترکی گئیں تھیں ۔ پچھلے سال جون میں عراق کے شہر موصل سے داعش کے ذریعہ اغوا کئے گئے ہندوستانیوں کے حالات جاننے کے لئے ترکی ایک اہم ذڑیعہ ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کے مطابق دونوں قائدین نے داعش کے خطرہ اور39ہندوستانی یر غمالیوں کے بارے میں گفتگو کی ۔ دونوں قائدین نے اس موقع پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے جی20میٹنگ میں شرکت کی غرض سے نومبرمیں ترکی کے مجوزہ دورہ پر بھی گفتگو کی ۔ ترکی اور ہندوستان نے افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے ساتھ مل کر اقدامات کئے تھے ۔ ترجمان کے مطابق دو طرفہ مسائل کے ساتھ ساتھ مختلف اہم مسائل بشمول مغربی ایشیاء کے حالات، عراق کے حالات اور دہشت گردی سے متعلق معاملات پر بھی گفت و شنید کی گئی ۔

India discusses 39 Indian hostages in Iraq, ISIS with Turkey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں