پی ٹی آئی
تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس رکن ڈی کے ارونا نے آج وقت ہنگامہ برپا کردیا جب وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کچھ ریمارکس کئے، تارک راما راؤ کے ریمارکس پر ڈی کے ارونا اس قدر برہم ہوگئیں کہ انہوں نے ایک مائیک اکھاڑ کر ہوا میں اچھال دیا ۔ بعد ازاں اسپیکر ایس مدھو سدن چاری نے ویڈیو فوٹیج کا مشاہدہ کرتے ہوئے ڈی کے ارونا کو ہدایت دی کہ وہ ایوان میں اپنے طرز عمل کے لئے معذرت خواہی کریں اور حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی ارکان کے خلاف انہوں نے جو ریمارکس کئے ہیں ان سے دستبرداری اختیار کریں ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایوان میں وقفہ سوالات جاری تھا ۔ ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے ڈی کے ارونا کی تقریر میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے سخت اعتراض کیا ۔ ارونا نے کہا کہ ٹی آر ایس ارکان کو یہ بات جاننی چاہئے کہ خواتین کا کس طرح احترام کیاجاتا ہے۔ سابق ریاستی وزیرنے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ حکومت کا بھی مضحکہ اڑایا جس کی کابینہ میں ایک بھی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ ڈی کے ارونا کے اس ریمارک پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند کے تارک راما راؤ اٹھ کھڑے ہوئے اور جواب دیا کہ چند مساوات کی بنیاد پر کابینہ میں خاتون ارکان کو شامل نہیں کیاجاسکا ہے ۔ انہوں نے ڈی کے ارونا سے کہا کہ وہ ایوان میں اپنی داداگری کا مظاہرہ کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ تاک راما راؤ نے اس ریمارک پر ڈی کے ارونا چراغ پا ہوگئیں اور برہمی کے عالم میں اپنے ڈیسک پر نصب مائیک اکھاڑ دیا اور اسے ہوا میں اچھال دیا ۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن کانگریس پارٹی کے ارکان ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور حکمراں جماعت کے ارکان سے معذرت خواہی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے ڈی کے ارونا کی نہیں بلکہ تمام خواتین کی توہین کی ہے ۔ ہنگامہ آرائی کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کھڑے ہوئے اور مداخلت کرتے ہوئے اسپیکر کے ساتھ تمام پارٹیوں کے ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ ویڈیو فوٹیج کا مشاہدہ کریں اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیاجائے ۔ ایوان میں ویڈیو فوٹیج کا مشاہدہ کیا گیا جس کے بعد اسپیکر نے ڈی کے ارونا سے کہا کہ وہ اپنے طرز عمل کے لئے ایوان میں معذرت خواہی کریں جس کے بعد نا صرف ڈی کے ارونا نے بلکہ کے تراک راما راؤ نے بھی اپنے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت خواہی کی ۔ وزیر توانائی جگدیش ریڈی نے بھی وقفہ سوالات کے دوران کئے گئے اپنے چند ریمارکس سے دستبرداری اختیار کرلی۔
Telangana Assembly heated exchanges, Aruna, KTR say sorry, as KCR intervenes
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں